مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

امرت 2.0 کے تحت جاری منصوبے

Posted On: 27 JUL 2023 4:04PM by PIB Delhi

 500 شہروں سے تقریباً 4،902 قانونی قصبوں تک پانی کی فراہمی کی یونیورسل کوریج کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے اٹل مشن برائے احیاء و شہری تبدیلی (اے ایم آر یو ٹی) 2.0 کا آغاز یکم جولائی 2021 کو کیا گیا  تھا۔ امروت 2.0 شہروں کو ’خود کفیل‘ اور ’پانی کو محفوظ‘ بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ 500 امرت شہروں میں سیوریج اور سیپٹج مینجمنٹ کی یونیورسل کوریج فراہم کرنا امروت 2.0 کی دوسری اہم توجہ ہے۔ مشن کا مقصد مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے 2.68کروڑ نل کنکشن اور 2.64کروڑ سیور کنکشن فراہم کرنا ہے۔

اب تک ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ پیش کردہ ریاستی واٹر ایکشن پلان کے تحت وزارت کے ذریعہ 44788 کروڑ روپے (آپریشن اور بحالی کی لاگت سمیت) مالیت کے 3126واٹر سپلائی پروجیکٹوں (آپریشن اور دیکھ بھال کی لاگت سمیت) اور 501 سیوریج / سیپٹج مینجمنٹ پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔

ان پروجیکٹوں کے ذریعے کنکشن سروس سمیت 3.46 کروڑ نئے نل کنکشن دیے جائیں گے۔ سروس کیے جانے والے کنکشنوں سمیت 89 لاکھ نئے سیور کنکشنوں ،  9107ایم ایل ڈی واٹر ٹریٹمنٹ صلاحیت،  3591ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ کی صلاحیت،  89594کلومیٹر پانی کی تقسیم کا نیٹ ورک بچھانے/ تبدیل کرنے،  16010کلومیٹر پانی کی ترسیل کا نیٹ ورک بچھانے/ تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ نیز 24824کلومیٹر سیور نیٹ ورک بچھانے/ تبدیل کرنے اور  1616ایم ایل ڈی ری سائیکل / دوبارہ استعمال کی صلاحیت تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ منصوبہ بند نتائج کے حصول کے نتیجے میں بہتر خدمات کی فراہمی اور شہریوں کی زندگی میں آسانی ہوگی۔

برہم پورم میں 1 ایم ایل ڈی فیکل کیچڑ ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تجویز ریاست نظرثانی کے تحت ہے، ریاست نے حتمی منظوری حاصل کرنے کے لیے ابھی تک اس پروجیکٹ کو ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی اپیکس کمیٹی کو پیش نہیں کیا ہے۔

امروت 2.0کے لیے درجہ بندی فریم ورک تیار کیا جارہا ہے تاکہ شہروں میں پیش رفت کی درجہ بندی کی جاسکے۔

یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7625



(Release ID: 1943372) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Tamil , Telugu