مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
پی ایم اے وائی-یو کے تحت کوالیفائی کرنے کی شرائط
Posted On:
27 JUL 2023 4:04PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) 25.06.2015 سے پردھان منتری آواس یوجنا-اربن (پی ایم اے وائی-یو) ’سب کے لیے ہاؤسنگ‘ مشن کے تحت مرکزی امداد فراہم کرکے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کی کوششوں میں مدد کر رہی ہے تاکہ تمام اہل شہری مستفیدین کو بنیادی سہولیات کے ساتھ پکا گھر فراہم کیا جاسکے۔ 10.07.2023 تک، پی ایم اے وائی-یو کے تحت منظور کردہ 118.90 لاکھ مکانات میں سے 112.22 لاکھ کو تعمیر کے لیے گراؤنڈ کیا گیا ہےجن میں سے 75.31 لاکھ مکمل ہو چکے ہیں اور مستفیدین کو دیے جا چکے ہیں۔
اسکیم کی مدت، جو پہلے 31.03.2022 تک تھی، اب سی ایل ایس ایس ورٹیکل کو چھوڑ کر 31.12.2024 تک بڑھا دی گئی ہے، تاکہ فنڈنگ پیٹرن اور عمل درآمد کے طریقہ کار کو تبدیل کیے بغیر منظور شدہ تمام مکانات کو مکمل کیا جاسکے۔
یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 7624
(Release ID: 1943370)