مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پائیدار طریقے اور ٹیکنالوجی

Posted On: 27 JUL 2023 4:05PM by PIB Delhi

  حکومت تعمیراتی شعبے میں نئے اور ابھرتے ہوئے تعمیراتی مواد اور ٹکنالوجیوں کو اپنانے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہی ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے گلوبل ہاؤسنگ ٹکنالوجی چیلنج - انڈیا (جی ایچ ٹی سی- انڈیا) کا افتتاح کیا اور ملک بھر میں چھ لائٹ ہاؤس پروجیکٹوں کے لیے چھ مختلف تعمیراتی ٹکنالوجی شروع کی ہے تاکہ ان ٹکنالوجیوں کو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر اپنانے کے لیے پیش کیا جاسکے۔ پی ایم اے وائی (اربن) اسکیم کے تحت نئی ٹکنالوجی کی بنیاد پر تقریباً 17 لاکھ مکانات زیر تعمیر ہیں۔ یہ ٹیکنالوجیاں وسائل کی بچت، آب و ہوا کے حوالے سے جوابدہ، آفات سے نمٹنے والی، ماحول دوست اور توانائی کی بچت ثابت ہوئی ہیں جن کی وجہ سے تیز رفتار تعمیر کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی بھی ممکن ہوئی ہے۔

جی ایچ ٹی سی انڈیا کے عمل کے دوران وزارت داخلہ کی ٹیکنیکل ایویلیویشن کمیٹی (ٹی ای سی) نے 54 جدید تعمیراتی ٹکنالوجیوں کی نشاندہی کی جنہیں ملک کے مختلف جغرافیائی آب و ہوا والے علاقوں میں تعمیر کی مناسبت کے مطابق شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

کارکردگی کی تشخیص سرٹیفیکیشن اسکیم (پی اے سی ایس) ملک کے مختلف جغرافیائی آب و ہوا کے حالات کے مطابق ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی شناخت، تشخیص اور سرٹیفکیشن کے لیے چلائی جارہی ہے۔ پی اے سی ایس کے تحت اب تک 82 جدید مصنوعات اور نظاموں کی توثیق کی جاچکی ہے۔

یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7622



(Release ID: 1943369) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Tamil , Telugu