شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اعداد و شمار اور پروگراموں کے نفاذ کی وزارت نے سوچھتا پکھواڑہ کا اہتمام کیا

Posted On: 27 JUL 2023 5:15PM by PIB Delhi

اعداد و شمار اور پروگراموں کے نفاذ کی وزارت نے یکم جولائی 2023 سے 15 جولائی 2023 تک سوچھتا پکھواڑہ (پندرھواڑہ) کا اہتمام کیا۔ اس مدت کے دوران وزارت نے پورے ملک میں سوچھتا سے متعلق وسیع پیمانے پر سرگرمیاں انجام دیں۔ سوچھتا پکھواڑہ کے افتتاح کے موقع پر یکم جولائی 2023 کو اعداد و شمار اور پروگراموں کے نفاذ کی وزارت کے ہیڈکوارٹرس میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سکریٹری (پروگراموں کے نفاذ کی وزارت) نے وزارت کے تمام افسران کو سوچھتا کا حلف دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TDP9.jpg

وزارت کے کولکاتہ میں واقع دفاتر کے ذریعہ ‘‘کچرے سے دولت بنانے’’ کے موضوع پر ایک چار روزہ ورکشاپ اور ‘‘صفائی ستھرائی اور صحت عامہ’’ پر ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00285OR.jpg

اعداد و شمار اور پروگراموں کے نفاذ کی وزارت کے ہیڈ کوارٹرس کے زیر اہتمام ‘‘باقیات اکاؤنٹس اور پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ اس کے روابط’’ کے موضوع پر ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TPX6.jpg

جن بھاگیداری کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر کے تقریباً 41 اسکولوں میں پینٹنگ، آرٹ، سوچھتا سے متعلق کوئز جیسے مقابلے کرائے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OMVE.jpg

اس کے علاوہ مختلف اسپتالوں، یتیم خانوں، بازاروں، صنعتی علاقوں اور دیہاتوں میں ہیلتھ کیمپس، اسٹریٹ پلے، ریلیاں، سوچھتا آگاہی مہم اور صفائی مہم بھی چلائی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005DMT8.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006ENAJ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0075W7Z.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008I8V2.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 7637)


(Release ID: 1943367)
Read this release in: English , Hindi