ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بیٹری ویسٹ مینجمنٹ کے لیے ماحولیاتی معاوضے کے فنڈز

Posted On: 27 JUL 2023 3:40PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت نے 22اگست2022 کو بیٹری ویسٹ مینجمنٹ رولز، 2022 کو نوٹیفائی  کیا ہے تاکہ فضلہ بیٹریوں کے ماحول کے لحاظ سے درست انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ قوانین ری سائیکل کنندگان  اور ری فربش کنندگان کو متعلقہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز/آلودگی کنٹرول کمیٹیوں کے ساتھ رجسٹر کرنے کا پابند بناتے ہیں۔ ری سائیکل کنندگان اور ری فربش کنندگان کو یہ یقینی بنانے کا پابند بنایا گیا ہے کہ ری سائیکلنگ/تجدید کاری کا عمل مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کی طرف سے تجویز کردہ رہنما خطوط کے مطابق انجام دیا جائے۔ ری سائیکل کنندگان اور ری فربش کنندگان کو یہ بھی یقینی بنانے کا پابند بنایا گیا ہے کہ ان کی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والے مضر فضلہ کا انتظام مؤثر اور دیگر فضلہ (انتظام اور عبوری حدود نقل و حرکت) رولز، 2016 کے تحت کی گئی ہے۔

ری سائیکل کنندگان اور ری فربش کنندگان مختلف پروڈیوسروں یا اداروں سے جمع یا وصول کی جانے والی فضلہ بیٹریوں کی مقدار، ری سائیکل شدہ/تجدید شدہ مقدار، مضر اور/یا دیگر کچرے کی مقدار بشمول ری سائیکلنگ/ری فربشنگ کے بعد پیدا ہونے والے ٹھوس فضلہ یا پلاسٹک کے فضلے کے بارے میں معلومات کے حوالے سے سہ ماہی ریٹرن فائل کریں گے۔ یہ سہ ماہی ریٹرن  سہ ماہی کے خاتمے کے  بعد آنے والے مہینے کے  اختتام پر فائل کی جائے گی ۔

بیٹری ویسٹ مینجمنٹ رولز، 2022 کے تحت اکٹھا کیا گیا ماحولیاتی معاوضہ غیر جمع شدہ اور غیر ری سائیکل یا غیر تجدید شدہ فضلہ بیٹریوں کو جمع کرنے اور ان کی تجدید یا ری سائیکلنگ میں استعمال کیا جائے گا۔ فضلہ بیٹریوں کے انتظام کے لیے فنڈز کے استعمال کے طریقوں کی سفارش مرکزی حکومت کی منظوری کے لیے قوانین کے تحت تشکیل کردہ عمل درآمد کمیٹی کے ذریعے کی جائے گی۔ بیٹری ویسٹ مینجمنٹ رولز، 2022 کو 22 اگست، 2022 کو نوٹی فائی  کیا گیا تھا ۔ مالی سال 23-2022 کے سلسلے میں توسیعی پروڈیوسر کی ذمہ داری کے تحت واجبات کو پورا کرنے کے لیے سالانہ ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون، 2023 ہے۔

 

************

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.7616

 


(Release ID: 1943364) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Telugu