بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای اکائیوں کے لیے اخراجات

Posted On: 27 JUL 2023 3:36PM by PIB Delhi

گذشتہ پانچ برسوں کے دوران ایم ایس ایم ای کی وزارت کے لیے بجٹی اخراجات  کی تفصیلات ضمیمہ۔ I میں دی گئی ہیں۔

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتی اکائیوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما کے ذریعہ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ مالی بوجھ کو برداشت کرنے کے لیے ، آتم نربھر بھارت اعلان کے جزو کے طور پر ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت ہند امکانات کے حامل ایم ایس ایم اداروں کو 50000 کروڑ روپئے کے بقدر کا مساوی سرمایہ حصص فراہم کرانے کے لیے خود کفیل بھارت اسکیم نافذ کرتی ہے (حکومت ہند کی جانب سے 10000 کروڑ روپئے اور نجی اکیوٹی کی جانب سے 40000 کروڑ روپئے)۔ اس کے علاوہ، ایم ایس ایم ای کی وزارت نے، رائزنگ اینڈ ایکسلریٹنگ ایم ایس ایم ای کارکردگی (آر اے ایم پی)، لین، زیڈ ای ڈی، شمسی توانائی میں اضافہ کرنے اور اس کی توسیع میں اضافے کے لیے کاروباری ماڈل کا فروغ (ایم ایس ایم ای۔ یو این آئی ڈی او – جی ای ایف پروجیکٹ) ،  اور بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتی اکائیوں میں توانائی اثر انگیزی کے لیے منڈی تغیر (ایم ایس ایم ای۔ یو این آئی ڈی او۔ جی ای ایف پروجیکٹ) جیسی اسکیموں کے توسط سے،  سبز شعبے کی تکنالوجی کی اختیارکاری کے لیے تعاون فراہم کیا ہے۔

ضمیمہ۔ I

گذشتہ پانچ برسوں کے دوران سال کے لحاظ سے ایم ایس ایم کی وزارت کے بجٹی اخراجات؛

 (کروڑ روپئے میں)

سال

بجٹی تخمینہ

نظرثانی شدہ تخمینہ

اصل

نظرثانی شدہ تخمینے کے حوالے سے  اخراجات کا فیصد

2018-19

6,552.61

6,552.61

6,513.13

99.40

2019-20

7,011.29

7,011.29

6,717.53

95.81

2020-21

7,572.20

5,664.22

5,647.50

99.70

2021-22

15,699.65

15,699.65

15,160.46

96.57

2022-23

21,422.00

23,628.73

23,583.90

99.81

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7611


(Release ID: 1943342)
Read this release in: English , Tamil