محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بیڑی بنانے والی خواتین کارکنان کے لیے اسکیمیں

Posted On: 27 JUL 2023 3:39PM by PIB Delhi

محنت و روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی کہ  دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 49.82 لاکھ درج رجسٹر بیڑی بنانے والے کارکنان موجود ہیں جن میں سے 36.25 لاکھ خواتین ہیں۔ بیڑی بنانے والے کارکنان اور ان کے کنبہ اراکین کے لیے متعدد بہبودی اقدامات کیے گئے ہیں، جو مندرجہ ذیل ہیں:

(i) 10 (دس) ہسپتالوں اور 285 ڈسپنسریوں کے توسط سے حفظانِ صحت سہولتیں۔ خصوصی علاج (یعنی کینسر، تپ دق، امراض قلب،کڈنی ٹرانسپلانٹیشن )کے لیے اخراجات کی ادائیگی ۔

(ii) بیڑی بنانے والے کارکنان کے بچوں کی تعلیم کے لیے مالی امداد، جس کے تحت درجہ اول سے کالج / یونیورسٹی تک کی تعلیم کے لیے، درجہ/ کورس کی بنیاد پر، فی طالب علم 1000 روپئے سے 25000 روپئے تک  کی رقم سالانہ فراہم کی جاتی ہے۔

(iii) نظرثانی شدہ مربوط ہاؤسنگ اسکیم (آر آئی ایچ ایس) 2016 کے تحت پختہ پکان کی تعمیر کے لیے 150000 روپئے کے بقدر کا مالی تعاون فراہم کرایا جاتا ہے، یہ رقم 25:60:15 کی نسبت سے، یعنی بالترتیب 37500 روپئے، 90000 روپئے اور 22500 روپئے  کی رقم تین (03)قسطوں  میں اداکی جاتی ہے۔

محنت و روزگار کی وزارت قومی ہنرمندی کارپوریشن (این ایس ڈی سی) اور ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت کے ساتھ مل کر بیڑی بنانے والے کارکنان اور ان کے زیر کفالت افراد کو متبادل ملازمتوں میں مشغول کرنے کے لیے ہنرمندی ترقیات سے متعلق تربیت فراہم کر رہی ہے۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7814


(Release ID: 1943255) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Marathi , Punjabi