خصوصی سروس اور فیچرس
’مدور معیشت کی وسائلی کارکردگی کے اتحاد‘ کا آغاز ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر محترم جناب بھوپندر یادو کے ذریعہ کیا جائے گا
Posted On:
27 JUL 2023 12:27PM by PIB Delhi
مدور معیشت کی وسائلی کارکردگی کے اتحاد(آر ای سی ای آئی سی) کو تمل ناڈو کے شہر چنئی میں چوتھی ماحولیاتی اور موسمیاتی ہمہ گیری ورکنگ گروپ اور ماحولیات اور موسمیات کے وزراء کی میٹنگ میں ایک شانہ بہ شانہ تقریب کے دوران لانچ کیا جائے گا۔ بھارت کی جی 20 صدارت کے تحت تصور کردہ آر ای سی ای آئی سی، ایک صنعت پر مرتکز پہل قدمی ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر توانائی اثرانگیزی اور مدور معیشت کے طور طریقوں کو فروغ دینا ہے۔ اس اتحاد کو ایک خودمختار ادارے کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو بھارت کی جی20 صدارت سے آگے بڑھ کر کام کرتا رہے گا، اور ماحولیاتی ہمہ گیریت پر دیرپا اثرات مرتب کرے گا۔
11 مختلف ممالک میں اپنے صدر دفاتر کی حامل 39 کمپنیاں اس کے بانی اراکین کے طور پر اتحاد میں شامل ہو چکی ہیں۔ ایک اشتراکی پلیٹ فارم کے طور پر، آر ای سی ای آئی سی کا مقصد حصہ لینے والی صنعتوں کے درمیان علم کا اشتراک، بہترین طور طریقوں کو ساجھا کرنا، اور پائیدار طریقوں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اتحاد کے تین رہنما اصول ہیں – اثرات کے لیے شراکت داری، تکنالوجی کا باہمی تعاون اور پیمانے کے لیے مالیہ۔
آر ای سی ای آئی سی کا آغاز ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر جناب بھوپندر یادو، یوروپی یونین کے کمشنر برائے ماحولیات اور کناڈا، فرانس، اٹلی ، ڈنمارک، ماریشس اور متحدہ عرب امارات کے معزز وزراء کی موجودگی میں کریں گے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7604
(Release ID: 1943185)
Visitor Counter : 113