وزارتِ تعلیم
این ای پی -2020 کا مقصد، ہندوستان کے بہت سے بڑھتے ہوئے ترقیاتی ناگزیرات کو حل کرنا اور آموزش کا ایک جامع تعلیمی ماحول تشکیل دینے پر زور دینا ہے: پروفیسر بی ایس سہائے
این ای پی، ایک غیر معمولی ،لیک سے ہٹ کر اور جامع دستاویز ہےجو تعلیم کوجامع ، کفایتی، قابل رسائی اور مساوی بنارہی ہے: پروفیسر منوج سنگھ گوڑ
Posted On:
26 JUL 2023 4:13PM by PIB Delhi
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں کے ڈائریکٹر ، پروفیسر بی ایس۔ سہائے نے آج کہاکہ این ای پی یعنی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا مقصد ، ہندوستان کے بہت سے بڑھتے ہوئے ترقیاتی تقاضوں اور ناگزیرات کو حل کرنا ہے اور این ای پی کے تحت درس و تدریس کا ایک جامع ماحول تشکیل دینے پر زور دیا جارہا ہے۔ پروفیسر سہائے نے آئی آئی ایم اولڈ کیمپس جموں میں ’این ای پی – قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کے لئے ’اسٹریٹجک ایکشن پلان‘کے موضوع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
اس تقریب میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) جموں کے ڈائریکٹر پروفیسر منوج سنگھ گوڑ،جموں کے اسسٹنٹ کمشنر،جناب انیل کمار،جموں وکشمیر،اور لداخ کےپی آئی بی و سی بی سی کے جوائنٹ ڈائریکٹر جناب غلام عباس،ڈی ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، جناب وویک پاٹھک اور پی آئی بی جموں کےمیڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر ، جناب شیخ مدثر امین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر پروفیسر سہائے نے کہا،این ای پی2020 کے تحت،طلباء کو مطالعہ کے لیے زیادہ لچک اور مضامین کے انتخاب کا موقع دیا جاتا ہے،جس سے 21ویں صدی کی مہارتوں سے آراستہ ایک جامع اور بہترین افراد کی تخلیق ہوتی ہے۔ پروفیسر سہائے نے مزید کہا کہ این ای پی2020، 21ویں صدی کی تعلیم کے خواہشمند اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ایک نیا نظام تشکیل کرےگی اوراس تعلیمی پالیسی کے تحت ہر فرد کی تخلیقی صلاحیت کی نشوونما پر خاص زور دیاجا رہا ہے۔
پروفیسر سہائے نے مزید کہا کہ جموں، ہندوستان کاوہ واحد خطہ ہے کہ جہاں ایسے تین باوقار ادارے واقع ہیں جو کہ این ای پی2020 کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف شعبوں میں بین ادارہ جاتی رابطہ شروع کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جیسے کہ آئی آئی ٹی جموں کے ساتھ دوہری ڈگری پروگرام (بی۔ٹیک ، اور ایم بی اے )،آئی آئی ٹی جموں اوراے آئی آئی ایم ایس – ایمس جموں کے ساتھ حفظان صحت ، صحت کی دیکھ بھال اور ہیلتھ ایڈمنسٹریشن میں ایم بی اے اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز، گروگرام کے ساتھ کمپنیوں کے امور اور مینجمنٹ میں ایگزیکٹو ایم بی اے وغیرہ شامل ہیں۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) جموں کےڈائریکٹر منوج سنگھ گوڑنے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ این ای پی2020 ایک لیک سے ہٹ ک، غیر معمولی اور ایک جامع دستاویز ہے جو تعلیم کو سبھی کے لئے جامع، کفایتی ، قابل رسائی اور سب کے لیے مساوی بناتی ہے۔ پروفیسر گوڑ نے مزید کہا کہ این ای پی2020 کے آغاز اور اس کے ذریعہ فراہم کردہ لچک اور نرمیوں کے ساتھ، کوئی بھی بی۔ ٹیک کاطالب علم ،جس نے اپنے 6 سیمسٹر مکمل کر لئے ہیں، مطلوبہ اہلیت کے معیار کو پورا کرنے کے بعد ،آخری دو سیمسٹروں کے لیے آئی آئی ٹی جموں میں داخلہ لے سکتا ہے۔ ایسا این سی آر ایف کے [نیشنل کریڈٹ فریم ورک] اکیڈمک بینک کرائی ٹیریا آف اکیڈمک بینک آف کریڈٹ (اے بی سی) کے ذریعہ کیا جائےگا جو اعلی تعلیمی ادارے کا ورچوئل یا آن لائن تعلیمی کریڈٹ ڈیٹا بیس ہے جو سیکھنے والوں یا طلبا کی خوش اسلوبی سے موبلیٹی کے ذریعہ طلبا پرمرکوزتعلیم کو فروغ دیتا ہے۔
پروفیسر گوڑ نے مزید کہا، آئی آئی ٹی جموں میں سینٹر فار ایسنسیشل اسکلز یعنی اہمیت کی حامل صلاحیتوں کا مرکز (سی ای ایس) ،آئی آئی ٹی جموں سے باہر کے لوگوں کو فنانس، ٹکنالوجی، سافٹ اسکلز، اورزبان اور طرز زندگی سے متعلق صلاحیتوں جیسی ضروری مہارتوں کے ساتھ تربیت فراہم کرتا ہے اور سی ای ایس نے اب تک پورے خطے کے 1000 سے زیادہ افراد کو فائدہ پہنچایا ہے۔
پروفیسر گوڑ نے مطلع کیا کہ’ شرد صراف سنٹر فار آیوروید اوربھارتی زبانوں کے مطالعات‘کا قیام تازہ ترین پیشرفت ہے۔ جوتدریس ، تربیت، تحقیق، تعاون واشتراک اور بیداری پیدا کرنے سے متعلق پروگراموں کے ذریعے ہندوستانی علم و دانش کے نظام کو فروغ دینے کے این ای پی 2020 کے وژن کے عین مطابق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ہندوستانی علم و دانش کے نظام کا ذخیرہ تیار کرنےمیں بھی مدد ملے گی۔
***********
ش ح ۔ ع م - م ش
U. No.7594
(Release ID: 1943144)