امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

دوہزار تئیس ۔چوبیس   کی پانچویں ای نیلامی میں 1.06 لاكھ میٹرك ٹن گندم اور 100 میٹرك ٹن چاول فروخت ہوئے


مرکز کے مارکیٹ میں دخیل ہونے کا مقصد صارفین کو راحت فراہم کرنا ہے

Posted On: 26 JUL 2023 6:42PM by PIB Delhi

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے آج یہاں گندم اور چاول کی فروخت کے لیے 2024-2023 کی 5 ویں ای نیلامی کا اہتمام کیا۔ ای نیلامی میں 1.06 لاكھ میٹرك ٹن گندم اور 100 میٹرك ٹن چاول فروخت ہوئے۔

چاول، گندم اور آٹے کی خوردہ قیمت کو قابو میں ركھنے کے لیے ہفتہ وار ای نیلامی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ حکومتِ ہند قیمتوں میں استحکام کے لیے پرعزم ہے اور اس کے مارکیٹ میں دخیل ہونے کا مقصد صارفین کو راحت فراہم کرنا ہے۔

ملک بھر كے 361 ڈپووں سے 1.16 لاكھ میٹرك گندم اور 178 ڈپووں سے 1.46 لاكھ میٹرك چاول فراہم کیے گئے۔

ملك بھر میں مناسب اوسط معیاركے گندم کے لیے وزن كے حساب سے فروخت کی اوسط قیمت ریزرو قیمت فی قنطال  2150  روپے كے بجائے فی قنطال 2182.68 روپے رہی۔ اسی طرح  یو آر ایس گندم کی وزن كے حساب سے  فروخت كی اوسط قیمت ریزرو قیمت فی قنطال  2125  روپے كے بجائےفی قنطال  2173.85 روپے تھی۔

ملك بھر میں وزن كے حساب سے فروخت کی اوسط قیمت  فی قنطال 3151.10 روپے رہی۔ ریزرو قیمت فی قنطال بھی 3151.10 روپے رہی۔

ای نیلامی کی موجودہ قسط میں، خوردہ قیمت میں کمی کا نشانہ گندم کی خاطر خریدار کے لیے زیادہ سے زیادہ 100 ٹن اور چاول کے لیے 1000 ٹن تک کی پیشکش کر کے لگایا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ چھوٹے اور معمولی صارفین کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی کہ مزید شرکاء آگے آئیں اور اپنی پسند کے ڈپو سے مقدار کے لیے بولی لگائیں۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:7586



(Release ID: 1943104) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Telugu , Hindi