ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب


سنٹرل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر ایمرجنسی میں بھارتی  ریلوے کے اعصابی مرکز کے طور پر کام کرے گا

Posted On: 26 JUL 2023 5:22PM by PIB Delhi

سنٹرل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب آج نئی دلی میں منعقد ہوئی۔ سنٹرل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر ہنگامی حالات میں پورے بھارتی  ریلوے کے اعصابی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ جناب سنجے چندر، ڈی جی، آر پی ایف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QDQ6.jpg

50 سے زائد عملہ مانیٹرنگ سیل اور اینالیٹک سیل میں مختلف شفٹوں میں چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی عمارت ڈیٹا کی نگرانی، سی سی ٹی وی تجزیہ، ڈیٹا کے تجزیہ اور سائبر آپریشنز وغیرہ سے متعلق کاموں کے لیے ٹی او پی اے آر سی کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر کام کرے گی۔ بھارتی  ریلوے کے تمام زونوں میں سے ہر زون کی ویڈیو اسکریننگ مانیٹرنگ ہال میں رکھی جائے گی۔

عمارت 60 افراد کی گنجائش والے کانفرنس ہال، جمنازیم کی سہولت، کیفے ٹیریا اور معززین کے لیے سوئٹ پر مشتمل ہوگی۔ یہ پروجیکٹ 2 مرحلوں میں تعمیر کیا جائے گا اور دونوں مرحلوں کے لیے 4.5 کروڑ روپے اور 13.5 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے کا کام آج سے شروع ہو گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00299E0.jpg

************

ش ح۔ا س ۔ ت ح

 (U: 7580)


(Release ID: 1942995) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Telugu