ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بھارتی ریلوے کے ذریعہ 14 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی  100 فیصد برق کاری کی گئی

Posted On: 26 JUL 2023 3:43PM by PIB Delhi
  • پچھلے 9 برسوں میں بھارتی ریلوے کی براڈ گیج  کے 37011 آر کے ایم کی برق کاری کی گئی ۔

30 جون ، 2023 ء تک بھارتی ریلوے ( آئی آر ) کے براڈ گیج نیٹ ورک کے 59096 روٹ کلو میٹر ( آر کے ایم ) کی برق کاری کی گئی ہے ۔ اس میں سے  37011 آر کے ایم کی برق کاری پچھلے 9 برسوں کے دوران کی گئی ہے ۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساب سے برقی کاری کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

ریاست / مرکزکے زیر انتظام علاقہ

30 جون ، 2023 ء کو برق کاری شدہ بی جی آر کے ایم

1

چندی گڑھ

16

2

چھتیس گڑھ

1,199

3

دہلی

183

4

ہریانہ

1,701

5

ہماچل پردیش

67

6

جموں و کشمیر

298

7

جھارکھنڈ

2,558

8

مدھیہ پردیش

4,822

9

میگھالیہ

9

10

اوڈیشہ

2,822

11

پڈوچیری

21

12

تلنگانہ

1,858

13

اتر پردیش

8,482

14

اتراکھنڈ

347

15

بہار

3,614

16

آندھرا پردیش

3,841

17

تمل ناڈو

3,659

18

مہاراشٹر

5,441

19

مغربی بنگال

3,682

20

کیرالہ

947

21

گجرات

3,435

22

پنجاب

1,915

23

راجستھان

4,387

24

گوا

147

25

کرناٹک

2,844

26

آسام

801

27

اروناچل پردیش

-

28

منی پور

-

29

میزورم

-

30

ناگالینڈ

-

31

تریپورہ

-

 

کل

59,096

 

بعض اوقات، برقی کاری کے کاموں کو انجام دینے کے لیے ضروری قانونی منظوری حاصل کرنے میں کچھ تاخیر ہوتی ہے۔

ریلوے برقی کاری کے کام کی بروقت تکمیل کے لیے، بھارتی ریلوے کی طرف سے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں ، جن میں دیگر کے علاوہ ، مندرجہ ذیل شامل ہیں۔ کمیشننگ کے دوران پیش آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ ( پی ایم جی ) پورٹل کی تشکیل، ریلوے بورڈ کی سطح پر منصوبوں کی ہموار اور تیز رفتار منظوری اور پروجیکٹوں کی نگرانی کا موثر نظام یقینی بنانے کی خاطر ‘گتی شکتی ڈائریکٹوریٹ’ کا قیام شامل ہے ۔ اس کے علاوہ، بڑے سائز کے پروجیکٹس کو 'انجینئرنگ پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن' ( ای پی سی )  کنٹریکٹ موڈ میں انجام دیا جا رہا ہے، یقینی فنڈنگ کا بندوبست کیا جا رہا ہے اور پروجیکٹ کو نافذ کرنے اور تکمیل کو تیز کرنے کے لیے فیلڈ یونٹس کو مالی اختیارات کو غیر مرکوز کیا گیا ہے۔

مندرجہ ذیل ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں موجودہ براڈ گیج نیٹ ورک کی 100 فی صد برق کاری کی جا چکی ہے:

:

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

1

چندی گڑھ

8

مدھیہ پردیش

2

چھتیس گڑھ

9

میگھالیہ

3

دہلی

10

اوڈیشہ

4

ہریانہ

11

پڈوچیری

5

ہماچل پردیش

12

تلنگانہ

6

جموں و کشمیر

13

اتر پردیش

7

جھارکھنڈ

14

اتراکھنڈ

 

ریاست بہار اور گجرات میں بالترتیب 3,710 آر کے ایم میں سے 3,614 روٹ کلومیٹر ( آر کے ایم )  اور 3,862 آر کے ایم  میں سے 3,435 آر کے ایم  کی برق کاری مکمل ہو چکی ہے۔

بھارتی ریلویز  ( آئی آر ) نے 2030 ء تک کاربن کے صفر اخراج کا ہدف مقرر کیا ہے ۔  آئی آر نے اپنے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں ، جن میں توانائی کی بچت والی ٹیکنالوجیز کا استعمال شامل ہے جیسے کہ دوبارہ تخلیقی خصوصیات کے ساتھ تین فیز الیکٹرک لوکوموٹیوز کی تیاری میں مکمل طور پر تبدیل ہونا، ہیڈ آن جنریشن ( ایچ او جی ) ٹیکنالوجی کا استعمال، عمارتوں اور ریل کے ڈبوں میں ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال، اسٹار ریٹیڈ آلات ، پانی کا تحفظ اور بندوبست اور جنگل لگانا شامل ہے ۔

اس کے علاوہ ،  کاربن کے صفر اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ، جن اہم حکمت عملیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ،  ان میں  قابل تجدید توانائی کے وسائل سے بجلی کا  حصول ، ڈیزل سے الیکٹرک ٹریکشن میں منتقلی؛ توانائی کی کارکردگی کو فروغ دینا؛ اور شجرکاری شامل ہیں ۔

یہ معلومات ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U.No. 7563



(Release ID: 1942973) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Tamil , Telugu