ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سال 2023-24 کے دوران، وندے بھارت ریل گاڑیوں کے مجموعی طور پر استعمال کی شرح 99.60 فیصد کے بقدر ہے

Posted On: 26 JUL 2023 3:38PM by PIB Delhi

اے سی چیئر کار اور اگزیکیوٹیو کلاس میں قیام کے بہتر استعمال کے لیے، زونل ریلوے نے بنیادی کرایے کی زیادہ سے زیادہ 25 فیصد رعایت متعارف کرانے کا اختیار دیا ہے۔

  • بھارتی ریلوے کی مسلسل کوشش ہے کہ ٹرینوں کی آپریشنل لاگت کو کم کیا جائے ۔

زونل ریلوے کو اے سی چیئر کار اور اگزیکیوٹیو کلاس میں بنیادی کرایہ میں زیادہ سے زیادہ 25 فیصد تک رعایتیں متعارف کرانے کا اختیار سونپا گیا تھا کہ قیام کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے (2019 کے تجارتی سرکلر نمبر 40، مؤرخہ 27.08.2019 کے ذریعہ)۔ اس نے زونل ریلوے کو خطے میں تمام مسابقتی طریقوں کے سفری رجحانات کا تجزیہ کرنے اور مستقبل میں آکیوپنسی کی صلاحیت کا تخمینہ لگانے کے بعد بعض حصوں پر مسابقتی کرایوں کی پیشکش کا اختیار دیا۔

ان ہی دفعات میں کچھ معمولی ترامیم کے ساتھ توسیع کی گئی تھی (2023 کا تجارتی سرکلر نمبر 11 ، مؤرخہ 8.7.2023 کے ذریعہ)۔ مزید برآں، ریل گاڑیوں میں سفری قیام کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کرائے  کو درست کرنا ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔

جاری مالی برس ، 2023-24 (جون 2023 تک)کے دوران ، وندے بھارت ریل گاڑیوں کو بروئے کار لانے کی شرح 99.60 فیصد کے بقدر ہے۔

ٹریکشن اینرجی کی لاگت اور ٹریکشن اینرجی کی کھپت سمیت آپریشنل لاگت مختلف عوامل پر منحصر ہے ۔  بھارتی ریلوے کی مسلسل کوشش ہے  کہ ریل گاڑیوں کی آپریشنل لاگت کو کم کیا جائے۔ وندے بھارت ریکوں میں اس کے بنیادی ڈیزائن خصوصیت کے طور پر ازسر نو تخلیقی بریکنگ سسٹم موجود ہے، جو بریکنگ اینرجی کو اووَر ہیڈ اکویپمنٹ (او ایچ ای) تک پہنچاتا ہے اور اس طرح ٹریکشن اینرجی کی کھپت کو کم کرتا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7552


(Release ID: 1942969)
Read this release in: Marathi , Tamil , Telugu , English