امور داخلہ کی وزارت
جموں و کشمیر میں بے روزگاری
Posted On:
26 JUL 2023 5:03PM by PIB Delhi
جموں و کشمیر کی حکومت نے حكمرانی میں کئی اصلاحات کی ہیں۔ ان میں سركاری ملازمت میں بھرتیوں کا شعبہ بھی شامل ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد بڑے پیمانے پر بھرتی مہم چلائی گئی ہے اور جموں و کشمیر کی حکومت نے 29,295 اسامیاں پُر کی ہیں۔ بھرتیاں كرنے والی ایجنسیوں نے 7924 اسامیوں کا اشتہار دیا ہے اور 2504 اسامیوں کے لیے امتحانات كا اہتمام كیا گیا۔
حکومت میں آسامیوں کی نشاندہی اور بھرتی ایک مسلسل اور جاری عمل ہے۔اسی کو تیزی سے بھرتی مہم کے تحت لیا گیا ہے۔
حکومت جموں و کشمیر نے مختلف محکموں کے ذریعے اپنا روزگار آپ كرنے كی مختلف اسکیموں کو عمل میں لا كر بے روزگاری کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ یہ كام اپنی پائیدار آمدنی والی یونٹوں کے قیام کے لیے لوگوں كو رعایتی قرضے فراہم کر کے كیا گیا ہے۔
روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنا روز گار آپ كرنے کی متعدد اسکیمیں جیسے مشن یوتھ، رورل لائیولی ہڈ مشن، ہمایت، پی ایم ای جی پی، اوسر، تیجسوانی نافذ کی جارہی ہیں۔
نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او) کے ذریعہ کئے گئے وقفے وقفے سے كئے جانے والے لیبر فورس سروے کے نتائج میں بہر حال اپریل تا جون 2021 کی مدت کے لئے خاص طور پر جموں اور کشمیر میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے بے روزگاری کی شرح کا تخمینہ دستیاب نہیں ہے۔
باوجودیكہ جولائی 2020-جون 2021 کے دوران نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او) کے ذریعہ کئے گئے پی ایل ایف ایس سے جموں و کشمیر میں 15 سے 29 سال کی عمر کے لوگوں میں معمول کی حیثیت کے مطابق بے روزگاری کی شرح کا تخمینہ 18.3 فیصد تھا۔
یہ اطلاع امورِ داخلہ کے مملكتی وزیر جناب نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔
*****
U.No:7575
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1942957)
Visitor Counter : 151