ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے کے نیٹ ورک پر 50 وندے بھارت ریل گاڑیاں متعارف کرائی گئیں


ویژن 2024 کے تحت 9910 کلو میٹر طویل ریل راستوں پر کام شروع کیا گیا

Posted On: 26 JUL 2023 3:42PM by PIB Delhi

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی گئی کہ ویژن 2024 کے تحت، 01.04.2023 تک، کل 251 ریلوے کے بنیادی ڈھانچہ منصوبے (76 نئی لائن، 19 گیج کی تبدیلی اور 156 ڈبلنگ) جس کی مجموعی طوالت 29147 کلو میٹر کے بقدر ہے، جس کی لاگت پورے ملک میں 4.92 لاکھ کروڑ روپئے ہے، بشمول اترپردیش، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں مکمل طور پر منصوبہ بندی/ منظوری / تعمیر کےمراحل میں ہیں،  جس میں سے 9910 کلو میٹر ریل راستے کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے اور مارچ 2023 تک 2.45 لاکھ کروڑ روپئے خرچ کیے گئے ہیں۔

فی الحال، ریلوے کی وزارت نے دو کلی طور پر وقف مال بھاڑا گلیارے (ڈی ایف سی)  یعنی لدھیانہ سے سون نگر (1337 کلو میٹر) تک مشرقی کلی طور پر وقف مال بھاڑا گلیارہ (ای ڈی ایف سی)  اور جواہر لال نہرو پورٹ ٹرمنل (جے این پی ٹی) سے دادری (1506 کلو میٹر) تک مغربی کلی طور پر وقف مال بھاڑا گلیارہ (ڈبلیو ڈی ایف سی) کی تعمیر کا شروع کیا ہے۔ اب تک ڈی ایف سی کی منظورشدہ 2843 کلو میٹر طوالات میں سے 2196 کلو میٹر (ای ڈی ایف ایس -1150 کلو میٹر اور ڈبلیو ایف سی – 1046 کلو میٹر) طوالت مکمل  کی جا چکی ہے۔

ریل گاڑیوں کی رفتار بڑھانا بھارتی ریلوے (آئی آر) کی ایک مستقل کوشش اور ایک مسلسل عمل ہے۔ آئی آر نے مسافر ریل گاڑیوں کو ایکسپریس خدمات اور ایکسپریس خدمات کو سوپر فاسٹ خدمات میں تبدیل کرکے ریل گاڑیوں کی خدمات کو تیز کرنے کے لیے آئی آئی ٹی – بامبے کی مدد سے سائنسی انداز میں ٹائم ٹیبل کو معقول بنانے کا کام بھی انجام دیا ہے۔ علاوہ ازیں، بھارتی ریلوے نے وندے بھارت ریل گاڑیاں بھی متعارف کرائی ہیں، جو کہ اعلیٰ ترین رفتار صلاحیت کی حامل ہیں۔ 21 جولائی 2023 تک، آئی آر نیٹ ورک پر 50 وندے بھارت ریل گاڑیاں متعارف کرائی جا چکی ہیں۔

فی الحال، ایک اعلیٰ رفتار کے حامل ریل پروجیکٹ خصوصاً ممبئی – احمدآباد ہائی اسپیڈ ریل (ایم اے ایچ ایس آر) پروجیکٹ پر کام شروع کیا گیا ہے جس کے لیے حکومت جاپان کے ساتھ تکنیکی شراکت داری قائم کی گئی اور مالی تعاون حاصل کیا گیا ہے۔

قومی ریل منصوبے میں  ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک کی مستقبل کی ممکنہ ترقی کے لیے مندرجہ ذیل راستوں کا ذکر کیا گیا ہے:

  1. دہلی -وارانسی
  2. دہلی – احمد آباد
  3. ممبئی – ناگپور
  4. ممبئی - حیدرآباد
  5. چنئی – میسور
  6. دہلی – امرتسر
  7. وارانسی - ہاوڑا

 

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7550


(Release ID: 1942956)
Read this release in: English , Tamil , Telugu