امور داخلہ کی وزارت

این ڈی ایم اے کا کردار

Posted On: 26 JUL 2023 5:06PM by PIB Delhi

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، جو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 (2005 کا ڈی ایم ایکٹ) کے تحت قائم کی گئی ہے اور جس کی صدارت وزیر اعظم کر رہے ہیں، ملک میں قدرتی آفات کے دوران بروقت اور موثر رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے پالیسیوں، منصوبوں اور رہنما خطوط کو مرتب کرنے  کے لیے ذمہ دار ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان (این ڈی ایم پی) کی منظوری کے علاوہ اتھارٹی حکومت ہند کی مختلف وزارتوں اور محکموں کے منصوبوں کو منظوری دیتی ہے، اور ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیوں کو اپنے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان تیار کرنے کے لیے رہنما خطوط مرتب کرتی ہے۔ این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پالیسی اور پلان پر عملدرآمد کو مربوط کرتا ہے۔

سال 2023-24 کے دوران این ڈی ایم اے کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اسکیموں کے نفاذ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اسکیموں پر مختص فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

بجٹ تخمینہ: 277.47 کروڑ روپے

این ڈی ایم اے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یہ ایک اتھارٹی ہے جو 2005کے ڈی ایم ایکٹ کی دفعات کے تحت قائم کی گئی ہے۔ 2005 کے ڈی ایم ایکٹ میں ہر ریاست میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کا بھی التزام کیا گیا ہے۔

قدرتی آفات کے موثر انتظام کے لیے مناسب تیاری اور فوری رسپانس کے قدم اٹھانے کے لیے ملک میں قومی ، ریاستی اور ضلعی سطح پر قائم ادارہ جاتی نظام العمل موجود ہیں۔

این ڈی ایم اے نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق مختلف امور پر پالیسی اور مختلف رہنما خطوط مرتب کرنے سمیت مختلف کاموں اور اقدامات کو انجام دیا ہے۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران این ڈی ایم اے کی طرف سے کئے گئے اہم اقدامات کا ذکر ذیل میں کیا گیا ہے:

  1. این ڈی ایم اے نے کراس کٹنگ کے معاملات پر نئی ہدایات جاری کی ہیں، جن میں شامل ہیں:

    1. ایکشن پلان کی تیاری - گرج چمک اور بجلی، آندھی، ژالہ باری اور تیز ہوائیں - روک تھام اور انتظام

    2. ایکشن پلان کی تیاری - سردی لہر اور فراسٹ کی روک تھام اور انتظام۔

  2. این ڈی ایم اے نے تیاری، تخفیف اور صلاحیت سازی سے متعلق مندرجہ ذیل اسکیموں / منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے:

    1. زمین کے تودے کھسکنے، سمندری طوفان، زلزلے اور سیلاب کے شدید خطرے سے دوچار 350 اضلاع میں ایک لاکھ رضاکاروں کو تربیت دینے کے لیے آپدا مترا کی توسیع۔

    2. کامن الرٹنگ پروٹوکول - آنے والی آفات کے بارے میں متعدد ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام تک جیو ٹارگیٹڈ الرٹس کی فراہمی کے لیے ایک مربوط الرٹ سسٹم۔

    3. آفات کی ہنگامی صورتح ال کے لیے ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم کی توسیع - ہنگامی حالات میں شہریوں کی مدد کے لیے پورے بھارت میں واحد نمبر (112) پر مبنی ایمرجنسی رسپانس سسٹم۔

    4. فرضی مشقیں – سیلاب ، زمین کے تودے کھسکنے اور کیمیائی آفات وغیرہ جیسے مختلف خطرات پر ریاستی اور کثیر ریاستی سطح کی فرضی مشقیں۔ ریاستوں اور اضلاع کی تیاریوں کو بہتر بنانا۔

    5. 06 ساحلی ریاستوں (گوا، گجرات، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر اور مغربی بنگال) میں بحری طوفان کے قومی خطرے کو کم کرنے کے پروجیکٹ (این سی آر ایم پی) کا دوسرا مرحلہ۔

  3. این ڈی ایم اے نے ماقبل مون سون اجلاس، بریفنگ/ ڈیبریفنگ سیشن منعقد کیے اور تمام اسٹیک ہولڈروں کو ہدایات/ ایڈوائزری جاری کی ۔

  4. این ڈی ایم اے نے اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں زمین کی سطح اور متعلقہ امور کا جامع جائزہ لینے کے لیے ماہرین کا ایک کثیر موضوعاتی گروپ تشکیل دیا ۔

  5. این ڈی ایم اے ٹیلی ویژن، ریڈیو اور سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف آفات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی مہم چلاتا ہے۔

  6. بھارت کے جی -20 کی صدارت کے دوران ، این ڈی ایم اے نے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (ڈی آر آر) پر جی 20 ورکنگ گروپ کی تشکیل کی قیادت کی۔

  7. این ڈی ایم اے نے تمام 13 ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سمندری طوفان کے اثرات کی پیش گوئی کے لیے ویب بیسڈ ڈائنامک کمپوزٹ رسک اٹلس اینڈ ڈیسیشن سپورٹ سسٹم (ویب ڈی سی آر اے اور ڈی ایس ایس) ٹول تیار کیا ۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب نتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7579



(Release ID: 1942937) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Tamil , Telugu