ریلوے کی وزارت

سات سو بیاسی (782) اسٹیشنوں پر 850 ’ایک اسٹیشن ایک پروڈکٹ‘ (او ایس او پی) دکانیں مصروف عمل ہیں

Posted On: 26 JUL 2023 3:36PM by PIB Delhi
  • حکومت ہند کی ’مقامی اشیاء پر اصرار‘ کی تصوریت کو فروغ دینے کے مقصد سے او ایس او پی اسکیم لانچ کی گئی ہے۔

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی گئی کہ سردست، 850 ’ایک اسٹیشن ایک پروڈکٹ‘ (او ایس او پی) دُکانیں رانچی ڈِویژن میں 5 دُکانوں سمیت بھارتی ریلوے کے 782 اسٹیشنوں پر مصروف عمل ہیں۔ پارلیمانی حلقہ ہائے انتخاب کے لحاظ سے او ایس او پی دُکانوں کے اعداد و شمار بھارتی ریلوے کے ذریعہ برقرار نہیں رکھے جاتے ہیں۔

’ایک اسٹیشن ایک پروڈکٹ ‘(او ایس او پی) اسکیم بھارتی ریلوے کے ذریعہ لانچ کی گئی تھی، جس کا مقصد حکومت ہند کی ’مقامی اشیاء پر اصرار‘ تصوریت  کوفروغ دینا، مقامی/ دیسی مصنوعات کے لیے ایک منڈی فراہم کرانا، معاشرے کے حاشیے پر موجود طبقات کے لیے اضافی آمدنی کےمواقع پیدا کرنا ہے۔ او ایس او پی اسکیم کی اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

  • ریلوے اسٹیشنوں پر معیاری ڈیزائن کی دُکانوں – تنصیب شدہ چھوٹی دکانوں/کیوسک، پورٹیبل اسٹالز/ ٹرالیوں کی فراہمی تاکہ اندرونِ ملک تیار/ مقامی مصنوعات کی فروخت اور بہتر نمائش ہو سکے۔
  • مصنوعات کا زمرہ دیسی / جغرافیائی اشاروں (جی آئی)سے ٹیگ / مقامی ہے اور اس میں نوادرات، دستکاری، ٹیکسٹائل اور ہتھ کرگھا، کھلونے، چمڑے کی مصنوعات، روایتی سازو سامان/ آلات، ملبوسات، جواہرات و زیورات، وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں  جنہیں مقامی صناعوں، بنکروں ، دسکتاروں، قبائلی افراد، وغیرہ کے ذریعہ تیار کیا گیا ہو ۔ اس کے علاوہ ڈبہ بند، نیم ڈبہ بند اور دیگر خوردنی مصنوعات جنہیں اندرونِ ملک تیار کیا گیا یا علاقے میں اُگایا گیا ہو۔
  • اہرام کے نیچے افراد / پسماندہ اور کمزور طبقات اور سیلف ہیلپ گروپوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
  • اسکیم میں شرکت کے لیے برائے نام رجسٹریشن فیس کے ساتھ 15 دن سے لے کر 3 ماہ تک کی مدت کے لیے تخصیص۔
  • تخصیص ان تمام درخواست دہندگان کو کی جائے گی جو روٹیشن کی بنیاد پر اسکیم کے مقاصد کو پورا کرتے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت مستفیدین کا زمرہ مندرجہ ذیل ہے:

  • انفرادی صناع حضرات
  • انفرادی دستکار
  • انفرادی بنکر حضرات
  • قبائلی افراد
  • کاشتکار حضرات
  • سیلف ہیلپ گروپ کے اراکین
  • خواتین سیلف ہیلپ گروپوں کے اراکین
  • درج رجسٹر بہت چھوٹی صنعتوں سے وابستہ اراکین
  • سماجی تنظیموں، ریاستی حکومت کی انجمنوں، وغیرہ سے وابستہ اراکین

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7551



(Release ID: 1942935) Visitor Counter : 69


Read this release in: Punjabi , Tamil , English , Telugu