شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
مزدوروں کی شرکت کی شرح
Posted On:
26 JUL 2023 3:30PM by PIB Delhi
اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت، منصوبہ بندی کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور کارپوریٹ امور کی وزارت میں وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ جولائی 2021 تا جون 2022 کے دوران شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کےقومی نمونہ سروے آفس (این ایس ایس او) کے ذریعہ کئے گئے متواتر لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) سے، تخمینہ شدہ بے روزگاری کی شرح ( یو آر) معمول کی حالت کے مطابق (پرنسپل اسٹیٹس (پی ایس)+ اس مدت کے دوران ہندوستان میں ذیلی حیثیت (ایس ایس) 4.1 فیصد تھی۔
تازہ ترین پی ایل ایف ایس کی سالانہ رپورٹ، 2021-22 کے مطابق، 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے معمول کی حیثیت (پی ایس+ ایس ایس) سے متعلق لیبر فورس کی شرکت کی تخمینہ شدہ شرح (ایل ایف پی آر) میں 20-2019 سے اضافہ ہوا ہے، جس کا ذکر ذیل میں کیا گیا ہے:
سال
|
15 سال اور اس سے اوپر (فیصد) افراد کے لئے معمولی حالت (پی ایس + ایس ایس) سے متعلق ایل ایف پی آر
|
2019-20
|
53.5
|
2020-21
|
54.9
|
2021-22
|
55.2
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-7547
(Release ID: 1942926)
Visitor Counter : 104