اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی برادریوں کی ترقی کے لیے اسکیم

Posted On: 26 JUL 2023 4:04PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی کہ  حکومت ہند ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت، کپڑے کی صنعتوں کی وزارت، وزارت ثقافت، خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت اور دیہی ترقیات کی وزارت کے توسط سے اقلیتوں، خصوصاً اقتصادی طور پر کمزور تر اور پسماندہ طبقات سمیت معاشرے کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے پہلے سے ہی مختلف اسکیمیں نافز کر رہی ہے۔

اقلیتی امور کی وزارت خصوصی طور پر مرکزی سطح پر نوٹیفائی کی گئیں چھ (6) اقلیتی برادریوں کی سماجی -اقتصادی اور تعلیمی اختیارکاری کے لیے ملک بھر میں مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔ وزارت کے ذریعہ نافذ کردہ اسکیمیں / پروگرام مندرجہ ذیل ہیں:

 (اے) تعلیمی اختیارکاری سے متعلق اسکیمیں

 (1) پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم

 (2) پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم

 (3) میرٹ کم مینس پر مبنی اسکالر شپ اسکیم

(بی) روزگار اور اقتصادی اختیارکاری سے متعلق اسکیمیں

 (4) پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس)

          (5) اقلیتوں کے لیے رعایتی قرض فراہمی سے متعلق قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) اسکیم

 (سی) خصوصی اسکیمیں

(6) جیو پارسی: بھارت میں پارسیوں کی مائل بہ انحطاط آبادی کے احیاء کے لیے ایک اسکیم

(7) قومی وقف بورٹ ترقیاتی اسکیم (کیو ڈبلیو بی ٹی ایس) اور شہری وقف سمپتی وکاس یوجنا (ایس ڈبلیو ایس وی وائی)

 (ڈی) بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی اسکیمیں

 (8) پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے)

وزارت جین برادری سمیت نوٹیفائی کی گئیں 6 اقلیتی برادریوں سے متعلق طلبا کی تعلیمی اختیارکاری کے لیے پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس پر مبنی اسکالرشپ اسکیمیں نافذ کرتی ہے ۔ اسکالرشپ اسکیموں کے ساتھ ساتھ، قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی)، جو کہ اس وزارت کے تحت ایک مرکزی سطح کی سرکاری دائرہ کار کی صنعت (سی پی ایس ای) ہے،  جین برادری سمیت اقلیتی برادریوں سے متعلق طلبا کے فائدے کے لیے تعلیمی قرض اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، زائد از 5 برسوں کی مدت پر مشتمل تکنیکی اور پیشہ وارانہ کورسوں کی تعلیم کے لیے رعایتی قرض فراہم کیا جاتا ہے۔ بھارت میں 4 لاکھ روپئے سالانہ کے حساب سے پانچ برسوں کے لیے 20 لاکھ روپئے تک  اور بیرون ملک 6 لاکھ روپئے سالانہ کے حساب سے پانچ برسوں کے لیے 30 لاکھ روپئے تک  کا قرض دستیاب ہے۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7544



(Release ID: 1942882) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Punjabi , Telugu