اقلیتی امور کی وزارتت

نوٹیفائی کی گئیں اقلیتی برادریوں کے پسماندہ طبقات کی تعلیمی اور اقتصادی اختیارکاری کے لیے مختلف اسکیموں کے نفاذ سے متعلق کثیر جہتی حکمت عملی

Posted On: 26 JUL 2023 4:06PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی کہ  حکومت معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی اور فلاح  وبہبود کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے، جن میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتیں بھی شامل ہیں، جن کی فلاح و بہبود کے کام، ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، کپڑے کی صنعت کی وزارت، وزارت ثقافت، خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت، وزارت تعلیم اور دیہی ترقیات کی وزارت ، وغیرہ کی مختلف اسکیموں کے توسط سے انجام دیے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ، اقلیتی امور کی وزارت (ایم او ایم اے) نے نوٹیفائی کی گئیں اقلیتی برادریوں کے پسماندہ طبقات کی تعلیمی اور اقتصادی اختیارکاری کے لیے مختلف اسکیموں کے نفاذ سے متعلق ایک کثیر جہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔ ایم او ایم اے کے ذریعہ نفاذ کی گئیں بہبودی اسکیمیں غریب سے غریب تر طبقات پر مرتکز ہیں۔

اقتصادی طور پر کمزور ترین طبقات، جن میں اقلیتی برادریاں بھی شامل ہیں،  سے تعلق رکھنے والے تمام تر افراد روزگار اور تعلیمی اداروں میں 10 فیصد ریزرویشن کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7543



(Release ID: 1942857) Visitor Counter : 73


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi