کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

’’بھارت میں کیمیاوی اشیاء اور پیٹروکیمیکلز مینوفیکچرنگ کے عالمی مراکز‘‘ کے موضوع پر سربراہ اجلاس  کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد آئندہ روز نئی دہلی میں کیا جائے گا

Posted On: 26 JUL 2023 2:43PM by PIB Delhi

کیمیاوی اشیاء اور کھادوں کی وزارت، فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی)  کے ساتھ شراکت داری میں ’’بھارت میں کیمیاوی اشیاء اور پیٹروکیمیکلز مینوفیکچرنگ کے عالمی مرکز ‘‘ (جی سی پی ایم ایچ 2023) کے موضوع پر نئی دہلی میں 27 سے 28 جولائی 2023 کے دوران سربراہ اجلاس کے تیسرے ایڈیشن کا اہتمام کرنے جا رہی ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن  آئندہ روز کیمیاوی اشیاء اور پیٹروکیمیکلز مینوفیکچرنگ مراکز 2023 کے موضوع پر  اس دو دو روزہ سربراہ اجلاس کا افتتاح کریں گی۔ مرکزی وزارت/ محکموں کے سینئر افسران،  صنعت، تعلیمی اداروں کے سینئر قائدین، پالیسی ساز حضرات اور دیگر افراد ، جو بھارتی کیمیاوی اور پیٹروکیمیکل صنعت میں ابھرتے ہوئے مواقع میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس موقع پر موجود ہوں گے۔

اس کے علاوہ، کیمیاوی اشیاء اور کھادوں کے وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا، کیمیاوی اشیاء اور کھادوں  اور نئی و قابل احیاء توانائی کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا کی موجودگی میں 28 جولائی 2023 کو اس اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کریں گے۔

تجارت و صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل  ’’سیشن 4: ایف ٹی ایز- دنیا کو جوڑنا -  وسودھیو کٹمب کم: ایک کرہ ارض، ایک کنبہ، ایک مستقبل‘‘ میں مہمان ذی وقار کے طور پر حصہ لیں گے۔ اس سیشن کا اہتمام جمعرات کی شام 6 بجے ہوگا۔

سربراہ اجلاس کے دوسرے دن، سائنس اور تکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  ڈاکٹر جتیندر سنگھ  ’’سیشن 6: سی پی سی صنعت میں تحقیق و ترقی، ہنرمندی ترقیات اور اختراع کو تقویت بہم پہنچانا‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والے سیشن میں شرکت کریں گے جس کا اہتمام 28 جولائی 2023 کو کیا جائے گا۔

یہ سربراہ اجلاس عالمی قائدین، سی ای او حضرات، سرکاری اتھارٹیوں، کلیدی صنعتی قائدین، ریاستی حکومتوں اور اس موضوع کے دنیا بھر کے ماہرین کو بھارتی کیمیاوی اشیاء اور پیٹروکیمیکلز کی صنعت سے متعلق کلیدی پیش رفتوں، شعبہ جاتی مسائل اور آگے کے راستے  کے بارے میں تبادلہ خیالات کے لیے کھلے بحث و مباحثے کے لیے ایک پلیٹ فراہم کرے گا۔ یہ ممکنہ حکمت عملیاں وضع کرنے، بصیرت کا اشتراک کرنے، مواقع کی تلاش اور چنوتیوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا جو آئندہ دہائی میں بھارت اور پوری دنیا میں کیمیاوی اشیاء اور پیٹروکیمیکلز کی صنعت کو نئی شکل دیں گے۔

کیمیکل اور پیٹروکیمیکلز صنعت ہمارے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی شراکت دار ہے۔ کیمیکل صنعت اور ایک علمی اور سرمایہ دارانہ صنعت ہے اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ یہ صنعت ملک کی صنعتی اور زرعی ترقی کا بنیادی مرکز ہے اور کئی نچلی صنعتوں کو کلیدی تعمیراتی بلاکس فراہم کرتی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت کے کیمیاوی اشیاء اور پیٹروکیمیکلز شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے پسندیدہ مقام کے طور پر ابھرا ہے۔

بھارت کو سرکردہ کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز مینوفیکچرنگ کے مرکز کے طور پر قائم کرنے کے مقصد سے موقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے، کیمیاوی اشیاء اور پیٹروکیمیکلز کا محکمہ سال 2019 سے ’’گلوبل کیمیکلز اینڈ پیٹروکیمکلز مینوفیکچرنگ  ہبس‘‘ (جی سی ایم پی ایچ) دو سالہ سربراہ ملاقات کا اہتمام کرتا آرہا ہے۔  یہ سربراہ اجلاس بھارت میں کیمیکل اور پیٹروکیمیکل مینوفیکچرنگ مرکز کے فروغ کے لیے سب سے بڑے جامع دو سالہ پروگراموں  میں سے ایک ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7540



(Release ID: 1942834) Visitor Counter : 81


Read this release in: Hindi , English , Telugu