سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بزرگ افراد کے لئے سماجی تحفظ

Posted On: 25 JUL 2023 5:10PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  2011 کی مردم شماری رپورٹ کے مطابق،ملک میں  بزرگ شہریوں کی آبادی 10.38 کروڑ ہے جو کہ ملک کی کل آبادی کا 8.6 فیصد ہے۔حکومت ہند کے ہندوستان اور ریاستوں کے لیے  آبادی کے تخمینے  متعلق قومی کمیشن کی رپورٹ (2011-2036)  جو کہ جولائی 2020 میں جاری کی گئی تھی، میں کہا گیا ہے کہ 2036 میں بزرگ شہریوں کی آبادی 22.7 کروڑ ہوجائےگی یعنی ہندوستان کی کل آبادی کا 15 فیصد ہوگی۔

اٹل وایو ابھیودے یوجنا (اے وی وائی اے وائی) کی سرپرست اسکیم ، جو سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے محکمے کے ذریعے چلائی جا رہی ہے، اس میں بزرگ شہریوں کے لیے مالی تحفظ، صحت کی دیکھ بھال، تغذیہ بخش خوراک ، پناہ گاہ،فلاح و بہبود وغیرہ کی فراہمی کے  پروگرام شامل ہیں۔ایسے ہی  پروگراموں میں سے ایک کے تحت، بزرگ شہریوں کے لیے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی)،پروگرام کے تحت نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو بزرگ شہریوں کے گھروں کے چلانے اور دیکھ بھال کے لیے مالی امداددی جاتی ہے جہاں بنیادی سہولیات جیسے پناہ، خوراک، طبی دیکھ بھال،تفریحی مواقع وغیرہ  نادار بزرگ شہریوں کو مفت فراہم کئے جاتے ہیں ۔ راشٹریہ وایوشری یوجنا (آر وی وائی) کے تحت، کیمپ موڈ میں، خط افلاس  سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہریوں کو یا 15000/- روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے افراد  اور عمر سے متعلقہ معذوری سے متاثرہ افرادکو زندگی کے لئےمعاون اور امدادی آلات مفت تقسیم کیے جاتے ہیں۔ بزرگ شہریوں کے لیے دی ایلڈر لائن/نیشنل ہیلپ لائن (این ایچ ایس سی) بزرگ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مفت معلومات، رہنمائی، جذباتی مددفراہم کرتی ہے اور بدسلوکی اور بچاؤ کے معاملات میں اور زمینی سطح پر اقدامات کرتی ہے۔

سماجی امداد سے متعلق نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام (این ایس اے پی) کی اندرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن اسکیم (آئی جی این او اے پی ایس) کے تحت، حکومت ہند کا دیہی ترقی کا محکمہ،مرکز کی جانب سے  مکمل طور پر فنڈڈ اسکیم کے تحت،خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے (بی پی ایل) کنبوں سے تعلق رکھنے والے 60سے79 سال  تک کی عمر کے بزرگ افراد کو ماہانہ 200 روپے فی مستفید ادا کیا جا رہا ہے۔ 80 سال کی عمر کو پہنچنے پر پنشن کی شرح کو بڑھا کر 500 روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی  اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ مرکزی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کے لیے کم از کم مساوی رقم فراہم کریں تاکہ فائدہ اٹھانے والوں کو مناسب مقدار میں امداد مل سکے۔ فی الوقت، ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے، این ایس اے پی کے آئی جی این او اے پی ایس کے تحت ہر مستفید شخص کے لیے 50 روپے سے لے کر 3000روپے تک کی ٹاپ اپ رقم شامل کر رہے ہیں۔ این ایس اے پی پنشن اسکیموں کے تحت امداد اسکیم کے تحت مستفید ہونے والوں کی ، ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے اور اسکیم وارامداد منظور کی جاتی ہے۔ اس وقت ملک میں آئی جی این او اے پی ایس  کے تحت مستفید افراد کی تعداد تقریباً 2.21 کروڑ ہے اور اس اسکیم کے تحت تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقریباً 100فیصدمستحق افراد کومستفید کیا جارہا ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اپنے ذرائع سے پنشن فراہم کرنے کا اختیار ہے اگراین ایس اے پی پنشن اسکیموں کے تحت ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حد سے زیادہ اہل مستفیدین ہوں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے11-2010 میں بزرگ شہریوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے  ایک قومی پروگرام (ایم پی ایچ سی ای)کا آغاز کیا تاکہ ریاستی صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے نظام کی مختلف سطحوں یعنی پرائمری، سیکنڈری اور ترتیری صحت کی دیکھ بھال بشمول آؤٹ ریچ سروسز پر بزرگ شہریوں کو صحت کی نگہداشت  سے متعلق کی خدمات فراہم کی جائیں۔اس پروگرام کے دو حصے ہیں، جن کے نام ہیں نیشنل ہیلتھ مشن (این ایس ایم) یعنی ضلعی اسپتالوں (ڈی ایچ)، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (سی ایچ سی)، پرائمری ہیلتھ سینٹرز (پی ایچ سی)، ذیلی مرکز/صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز کے ذریعہ پرائمری اور سیکنڈری نگہداشت کی خدمات کی فراہمی اور ترتیری حصہ یعنی، یہ خدمات ، بھارت کی 18 ریاستوں میں 19 میڈیکل کالجوں میں واقع ریجنل جریاٹیک سینٹرس (آرجی سیز)کےعمر رسیدہ افراد کے دو قومی مراکز (این سی ایز) کے ذریعہ،جن میں سے ایک اے آئی آئی ایم ایس ، انصاری نگر، نئی دہلی میں اور دوسرا مدراس میڈیکل کالج، چنئی میں واقع ہے،میں فراہم کی جارہی ہیں۔اس میں بزرگ شہریوں سے متعلق صحت کے مسائل پر تحقیق بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے 10 کروڑ غریب اورپسماندہ کنبوں (تقریباً 50 کروڑ مستفیدین) کا احاطہ کرنے کے لیے آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی) کا آغاز کیا۔ جو ثانوی اور تیسرے درجے کے اسپتال میں داخل ہونے کے لیے فی  کنبہ 5 لاکھ روپے تک  کے علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے ۔ آیوشمان بھارت- پی ایم جے اے وائی  کے آغاز کے ساتھ، راشٹریہ سواستھیہ بیمہ یوجنا (آر ایس بی وائی) اوربزرگ شہریوں کی صحت بیمہ اسکیم یعنی سینئر سٹیزن ہیلتھ انشورنس اسکیم (ایس سی ایچ آئی ایس) کو اس میں ضم کیا گیا ہے۔آر ایس بی وائی اور ایس سی ایچ آئی ایس کے تمام اندراج شدہ مستفید کنبے، آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی کے تحت فوائدحاصل کرنے کے مستحق ہیں۔

***********

ش ح ۔  ع م - م ش

U. No.7535 


(Release ID: 1942769) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Tamil , Telugu