پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

پردھان منتری اجولا یوجنا(پی ایم یو وائی ): مالی سال23-2022  میں فی کس کھپت میں اضافہ 3.01 سے بڑھ کر 3.71  فیصد ہو گیا


پی ایم یو وائی کے مستفیدین کے ذریعہ ریفلنگ 19-2018 میں 16 کروڑ سے بڑھ کر23-2022 میں 35 کروڑ ہو گئی

تیل مارکیٹنگ کمپنیاں ایل پی جی پنچایتوں اور پبلک آؤٹ ریچ پروگراموں کے ذریعے طرز عمل میں تبدیلی کے لیے کام کر رہی ہیں

Posted On: 25 JUL 2023 6:27PM by PIB Delhi

روایتی ایندھن کے استعمال کی وجہ سے دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین کو درپیش صحت کے خطرات سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے انہیں ماحول دوست صاف کھانا پکانے کا ایندھن فراہم کرنے کے لیے، پردھان منتری اجوالا یوجنا کا آغاز  اتر پردیش میں بلیا سے یکم مئی 2016 کو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا۔

مالی سال 2020-21 کے دوران پوری دنیا کووڈ سے متاثر ہوئی اور پی ایم یو وائی گھرانوں کی مدد کے لیے جو غریب سے غریب لوگوں کے لئے ہے، حکومت نے پی ایم جی کے پی کے تحت ہرپی ایم یو وائی گھرانوں کو 3  مرتبہ مفت ایندھن فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اسکیم کو چلانے کے دوران، پی ایم یو وائی کے استفادہ کنندگان کو کل 14.17 کروڑ ریفل مفت دیے گئے۔

کووڈ سے پہلے کے اعداد و شمار کی بنیاد پر جو کہ مالی سال 2019-20 ہے، فی کس کھپت میں اضافہ ہوا ہے جو مالی سال 2022-23 میں 3.01 سے بڑھ کر 3.71 ہو گیا ہے۔

پی ایم یو وائی گھرانے غریب گھرانوں میں سب سے غریب ہیں۔اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) (PMUY) کو مئی 2016 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ ایل پی جی تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے، جو کہ غریب گھرانوں کے لیے ایک اہم  صاف ستھرا ایندھن ہے۔ اس اسکیم کا مقصد غریب گھرانوں کو اپنا پہلا قدم اٹھانے اور صاف ستھرا کھانا پکانے کےرویے میں تبدیلی لانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ہندوستان جیسے جمہوری معاشرے میں طرز عمل میں تبدیلی پیدا کرنے میں کافی وقت اور مسلسل کوششیں درکار ہوتی ہیں۔ جہاں پی ایم یو وائی  نے لاکھوں غریب گھرانوں کو ایک صحت مند آلودگی سے پاک زندگی کی طرف اپنا پہلا قدم بڑھانے میں انہیں مفت ایل پی جی کنکشن فراہم کر کے کامیابی کے ساتھ مدد کی ہے، وہیں ایم او پی اینڈ این جی کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ایل پی جی پنچایت اور عوامی رسائی جیسے اقدامات کے ذریعے طرز عمل میں تبدیلی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

2022-23 کے دوران پی ایم یو وائی کے 88فیصد غریب گھرانوں نے ایندھن حاصل کیا ہے۔ پی ایم یو وائی کے مستفید ہونے والے جو  ایندھن لے رہے ہیں وہ18-2017 میں 3 کروڑ سے بڑھ کر19-2018 میں 6 کروڑ،20-2019 میں 6.5 کروڑ ،21-2020 میں 8 کروڑ، 2021-22 میں 8.05 کروڑ اور23-2022 میں 8.41 کروڑ تک پہنچ گئے ہیں۔

مزید یہ کہ پچھلے پانچ سالوں میں پی ایم یو وائی صارفین کی فی کس کھپت میں 24 فیصدکی ترقی کی شاندار کامیابی اسکیم کے ذریعے لائی گئی نیک نیتی کا ثبوت ہے۔

پی ایم یو وائی کے مستفیدین کی طرف سے کی جانے والی کل ریفلز19-2018 میں 16 کروڑ سے بڑھ کر23-2022 میں 35 کروڑ ہو گئی ہیں، جس سے پی ایم یو وائی کنبوں کی غیر صاف ستھرے کچن سے روشن مستقبل کی طرف مستقل شفٹ ہونے میں ایک مستحکم اور مسلسل ترقی کا ثبوت ہے۔

*******

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.7525



(Release ID: 1942727) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Telugu