زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دھان کے بھوسے کا بندوبست

Posted On: 25 JUL 2023 5:07PM by PIB Delhi

حکومت نے پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور دلی کی این سی ٹی ریاستوں میں پیدا ہونے والے دھان کے بھوسے کے پہلے سے موثر انتظام کو  اہل بنانے کے مقصد سے فصلوں کی باقیات کے انتظام کی اسکیم کے رہنما خطوط پر نظر ثانی کی ہے۔ دھان کے بھوسے کی سپلائی چین کے لیے تکنیکی کمرشل پائلٹ پروجیکٹس کے قیام کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ دھان کے بھوسے کا استعمال کرنے والی صنعتوں کو کسانوں کی کوآپریٹو سوسائیٹیز، فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز اور پنچایتیں) حکومت کی طرف سے 1.50 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ پراجیکٹ کے پرائمری پروموٹر کے طور پر صنعت کو پراجیکٹ کی لاگت کا 25فیصد حصہ دینا ہوگا اور باقی 10فیصد حصہ مستفیدین کا ہوگا ۔

اگلے تین سال کے دوران اس قدم کے ذریعے 15 لاکھ  میٹرک ٹن فاضل دھان کے بھوسے کے جمع ہونے کی امید ہے۔ 4500 ٹن فی سال ہر منصوبے کی جمع کرنے کی صلاحیت کو فرض کرتے ہوئے، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 15 لاکھ  میٹرک ٹن دھان کے بھوسے کو جمع کرنے کے لیے کل 333 منصوبے قائم کرنے ہوں گے۔ یہ پہل دھان کے بھوسے کے انتظام کی کوششوں کو انسیٹو آپشنز کے ذریعے پورا کرے گا اور اس سے دھان کی پرالی کو جلانے سے ہونے والی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس مداخلت کا مقصد بائیو ماس پاور جنریشن اور بائیو فیول کے شعبوں میں مختلف آخری صارف صنعتوں کے لیے دھان کے بھوسے کی ایک مضبوط سپلائی چین قائم کرنا ہے اور اس طرح ان شعبوں میں نئی سرمایہ کاری کے مواقع اور دیہی علاقوں میں روزگار کے موقعے بھی پیدا ہوں گے۔

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

************

ش ح۔ا س ۔ ت ح

 (U : 7497)


(Release ID: 1942669) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Telugu