شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کھجوراہو، مدھیہ پردیش میں تین فلائٹ ٹریننگ اکیڈمیوں کا افتتاح کیا

Posted On: 25 JUL 2023 5:11PM by PIB Delhi

جلد ہی کھجوراہو اور وارانسی کے درمیان براہ راست پرواز شروع ہوگی: سندھیا

  • دو اکیڈمیاں فکسڈ ونگ ایف ٹی اوز ہیں، اور ایک ہیلی کاپٹر ایف ٹی او ہے۔
  • اس ترقی سے مدھیہ پردیش میں ایف ٹی اوز کی تعداد چھ ہو جائے گی۔

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج مدھیہ پردیش کے کھجوراہو میں تین فلائٹ ٹریننگ آرگنائزیشنز (ایف ٹی او) کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013OLP.jpg

کھجوراہو میں تین ایف ٹی اوز کے کھلنے سے مدھیہ پردیش میں ایف ٹی او کی کل تعداد چھ ہو جائے گی، کھجوراہو میں تین، اندور میں ایک، ساگر میں ایک اور گنا میں ایک۔ یہ چھ ایف ٹی اوز ہوا بازی کی صنعت میں پائلٹوں کے لیے اہم شراکت دار بننے کے لیے ریاست کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔

جناب  جیوترادتیہ ایم سندھیا نے جلد ہی کھجوراہو اور وارانسی کے درمیان وائڈ باڈی طیارے شروع کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا، ’’کھجوراہو ثقافت کا بھرپور ورثہ رکھتا ہے، کھجوراہو کو ایئر موڈ کے ذریعے جوڑنے کا ہمارا عزم ہے۔‘‘

"گزشتہ نو سالوں میں، ہوابازی کے شعبے میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 148 ہوائی اڈے جن میں نو ہیلی پورٹ اور دو واٹر ایروڈوم بھی شامل ہیں، تیار کیے گئے ہیں جو آنے والے چار سالوں میں 200 تک پہنچ جائیں گے"، وزیر نے کہا۔

انہوں نے کہا، "بیڑے کے سائز میں بھی 2013 میں 400 ہوائی جہازوں سے 700 تک 75 فیصد اضافہ ہوا۔ ہم آنے والے 4 سے 5 سالوں میں اس تعداد کو 1500-1200 کے درمیان بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔"

"2016 میں، فلائنگ اکیڈمی کی صرف 28 تنظیمیں تھیں جو کہ اب بڑھ کر 57 ہو گئی ہیں۔ گزشتہ سال ڈی جی سی اے کی جانب سے 1135 کمرشل پائلٹ لائسنس جاری کیے گئے جو کہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس سال یہ تعداد صرف پانچ مہینوں میں بڑھ کر 731 ہو گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DAWH.jpg

انڈین فلائنگ اکیڈمی: انڈین فلائنگ اکیڈمی شوریہ فلائٹ سم پرائیویٹ لمیٹڈ کی ایک اکائی ہے جسے کھجوراہو ہوائی اڈے پر عزت مآب وزیر اعظم کی طرف سے اٹھائے گئے 'آتم نربھار بھارت' اقدام کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ اس نے 05 طیارے حاصل کیے ہیں جن میں سے 04 پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔ ان 04 طیاروں میں سے 03 طیارے سنگل انجن والے ہوائی جہاز ہیں جن میں دو ڈائمنڈ ڈی اے ، ایک ایویکٹر اور ایک ملٹی انجن ہوائی جہاز- ڈائمنڈ ڈی اے 42 شامل ہیں۔ انڈین فلائنگ اکیڈمی میں فی بیچ فلائنگ ٹریننگ کے لیے 40 طلباء کی گنجائش ہوگی اور ایف ٹی او کے پاس ہر سال 2 بیچز ہوں گے۔

سنگل انجن والا ہوائی جہاز:-

02 سیسنا 172 ہوائی جہاز

04 ملٹی انجن ایئر کرافٹ:-

03 کنگ ایئر سی 90 اے  ہوائی جہاز

01 سپر کنگ ایئر بی 200 ہوائی جہاز۔

 فلائیولا ایوی ایشن اکیڈمی ایک بیچ میں 20 کیڈٹس کو تربیت دے سکتی ہے۔ اس کے لیے ایف ٹی او کے پاس 04 فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WHK0.jpg

************

ش ح۔ا س ۔ ت ح

U : 7496)



(Release ID: 1942666) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Telugu