امور داخلہ کی وزارت
انسداد اسمگلنگ کے معاملات
Posted On:
25 JUL 2023 4:57PM by PIB Delhi
امورِ داخلہ کی وزارت نے سال 2020 ء میں ایک قومی سطح کے مواصلاتی پلیٹ فارم - کرائم ملٹی ایجنسی سینٹر (کرائی – میک) کا آغاز کیا تھا ۔ کرائی – میک پورے ملک میں حقیقی وقت کی بنیاد پر انسانی اسمگلنگ کے معاملات سمیت اہم جرائم کے بارے میں معلومات کی ترسیل میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ کرائی – میک جرائم کے اہم واقعات پر الرٹ جاری کرنے اور ملک بھر میں پولیس یونٹوں کے درمیان رابطے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ کرائی – میک کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس افسروں کے لیے دستیاب کوآرڈینیشن میکانزم کسی بھی جرم کے بارے میں معلومات کو محفوظ طریقے سے شیئر کرنے کے لیے ایک موثر اور تیز رفتار ذریعہ ہے، جو متاثرین کو تلاش کرنے اور ان کی شناخت کرنے میں مدد کرتا ہے اور جرائم کی روک تھام، پتہ لگانے اور تفتیش میں بھی مدد کرتا ہے۔
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے رپورٹ کردہ جرائم کے اعداد و شمار مرتب کرتا ہے اور اسے اپنی سالانہ اشاعت 'کرائم ان انڈیا' میں شائع کرتا ہے۔ تازہ ترین شائع کی گئی رپورٹ سال 2021 ء کی ہے۔ سال 2021 ء کے دوران انسانی اسمگلنگ کے کل 2189 معاملات کی رپورٹنگ کی گئی اور 1645 کے خلاف فرد جرم داخل کی گئی ۔
'پولیس' اور ' امن عامہ ' بھارت کے آئین کے ساتویں شیڈول کے تحت "ریاست کے دائرۂ اختیار " میں آتے ہیں ۔ اسی لیے ، انسانی اسمگلنگ کے جرم کو روکنے اور اس کے انسداد کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر عائد ہوتی ہے۔ تاہم، وزارت داخلہ اس سلسلے میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کو وقتاً فوقتاً جاری کیے گئے مختلف ایڈوائزریز کی شکل میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور انسداد کے لیے رہنما خطوط فراہم کر رہی ہے۔ یہ مشورے www.mha.gov.in پر دستیاب ہیں۔ وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے معاملات میں ملوث افراد/گروہوں کی شناخت کرنے اور ان کے الحاق ، طریقہ کار وغیرہ کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لیے ، ان کے ذریعہ مناسب 'انٹیلی جنس' اور 'نگرانی' میکانزم قائم کیا جاسکتا ہے۔ انسانی اسمگلنگ کے واقعات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے کمیونٹی بیداری کے پروگرام اور مقامی پنچایتوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی جا سکتی ہے ۔
وزارت نے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ملک کے تمام اضلاع میں انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹس کے قیام کے لیے مالی مدد بھی فراہم کی ہے۔ وزارت داخلہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اسمگلنگ سے متعلق مسائل پر قانونی افسران/پولیس افسران وغیرہ کو حساس بنانے کے لیے ‘عدالتی مشاورت’ اور ‘ریاستی سطح کی کانفرنسوں’ کے انعقاد کے لیے مالی مدد بھی فراہم کرتی ہے۔
یہ معلومات امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U.No. 7491
(Release ID: 1942608)