وزارت خزانہ
آر بی آئی کی طرف سے 2000 روپئے مالیت کے کرنسی نوٹوں کی واپسی
Posted On:
25 JUL 2023 5:42PM by PIB Delhi
10 نومبر ، 2016 ء کو ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) ایکٹ، 1934 کی دفعہ 24(1) کے تحت 2000 روپئے کی مالیت والے بینک نوٹ متعارف کرائے گئے تھے تاکہ 500 اور 1000 روپئے والے تمام بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد معیشت کے لیے ضروری کرنسی کو تیزی سے فراہم کیا جائے ۔ یہ بات آج خزانے کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ آر بی آئی کی 19 مئی ، 2023 ء کی ایک پریس ریلیز (https://www.rbi.org.in/Scripts/BS_PressReleaseDisplay.aspx?prid=55707) کے ذریعے آر بی آئی نے بتایا کہ 2000 روپئے کی قدر والے 89 فی صد نوٹ مارچ ، 2017 ء سے پہلے جاری کیے گئے تھے اور اب ان نوٹوں کی کارکردگی کا 4-5 سال کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے ۔ آر بی آئی کے ذریعہ پورے بھارت میں کرائے گئے ایک سروے کے مطابق 2000 روپئے کی قدر والے بینک نوٹ لین دین کے لیے اب پسندیدہ نہیں ہیں ۔ اس کے علاوہ ، وزیر موصوف نے کہا کہ دیگر مالیت کے بینک نوٹوں کا ذخیرہ عوام کی کرنسی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔ مذکورہ بالا کو دیکھتے ہوئے اور آر بی آئی کی "صاف نوٹوں کی پالیسی" کی پیروی میں، آر بی آئی نے 2000 روپئے کی قدر والے بینک نوٹوں کو گردش سے واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے، آر بی آئی کے مطابق، سال 2016 ء سے 2023 ء میں ، اس سال مارچ کے آخر تک 2000 روپئے کی قدر والے بینک نوٹوں کے چلن ( تعداد اور قدر ) کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں:
2016 ء سے چلن میں موجود 2000 روپئے کی قدر والے بینک نوٹ
|
سال
|
تعداد ( کروڑ میں )
|
قدر ( کروڑ روپئے میں )
|
2016 ء
|
-
|
-
|
2017 ء
|
329
|
6,57,063
|
2018 ء
|
336
|
6,72,642
|
2019 ء
|
329
|
6,58,199
|
2020 ء
|
274
|
5,47,952
|
2021 ء
|
245
|
4,90,195
|
2022 ء
|
214
|
4,28,394
|
2023 ء
|
181
|
3,62,220
|
وزیر موصوف نے کہا کہ آر بی آئی کے مطابق 2000 روپئے کی قدر والےچلن میں موجود بینک نوٹوں کی تعداد اور قدر 2000 روپئے کی کرنسی کی واپسی کے بعد تعداد اور قدر کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
2000 روپئے کی قدر والے نوٹ
|
تعداد ( کروڑ میں )
|
قدر ( لاکھ کروڑ میں )
|
19 مئی 2023 کو چلن میں موجود
|
177.93
|
3.56
|
30 جون 2023 تک کو چلن میں موجود
|
41.80
|
0.84
|
19 مئی ، 2023 ء سے 30 جون ، 2023 ء تک چلن سے واپس آئے بینک نوٹ
|
136.13
|
2.72
|
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ آر بی آئی کے مطابق شیڈول کمرشل بینکوں کے ذریعے رپورٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق کل ڈپوزٹ آؤٹ اسٹینڈنگ اور گراس لون اور ایڈوانس آؤٹ اسٹینڈنگ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
:
اس تاریخ کو
|
کل آؤٹ اسٹینڈنگ
|
گرس لون اینڈ ایڈوانسز آؤٹ اسٹینڈنگ
|
( قدر )
( کروڑ روپئے میں )
|
( سال بہ سال اضافہ )
( فی صد میں )
|
( قدر )
( کروڑ روپئے میں )
|
( سال بہ سال اضافہ )
( فی صد میں )
|
31 مارچ ، 2022 ء
|
1,71,72,755
|
10.17
|
1,27,50,006
|
11.85
|
30 جون ، 2022 ء
|
1,71,77,836
|
10.05
|
1,30,94,857
|
15.53
|
30 ستمبر ، 2022 ء
|
1,77,42,610
|
10.84
|
1,36,92,970
|
18.63
|
31 دسمبر ، 2022 ء
|
1,81,43,432
|
11.27
|
1,41,30,450
|
16.77
|
31 مارچ ، 2023 ء
|
1,90,56,113
|
10.97
|
1,47,57,129
|
15.74
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U.No. 7492
(Release ID: 1942607)