امور داخلہ کی وزارت
جموں اور کشمیر میں دراندازی
Posted On:
25 JUL 2023 4:54PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے سرحد پار سے ہونے والی دراندازی سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط اور کثیر الجہتی حکمت عملی اختیار کی ہے۔ اس میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی)/لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر افواج کی حکمت عملی سے متعلق تعیناتی، نگرانی کیمروں، نائٹ ویژن کیمروں، ہیٹ سینسنگ گیجٹس وغیرہ جیسی ٹیکنالوجی کا استعمال، آئی بی/ایل او سی کے ساتھ ملٹی ٹائرڈ تعیناتی، بارڈر پر باڑ لگانا،انٹلی جنس اہلکاروں کی تعیناتی، دراندازی ، گھات لگاکر حملے سے متعلق پیشگی اور مخصوص خفیہ اطلاع جمع کرنے کے لئے ا نٹلی جنس اہلکاروں کی تعیناتی ، آرمی/بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی پیدل گشت ، مقامی انٹلی جنس کے لئے اور دراندازوں کے خلاف سرگرم کاررروائی کے لیے بارڈر پولیس چوکیوں کا قیام۔
سرحد پار سے ہونے والی دراندازی سے نمٹنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے اختیار کیے گئے طریقہ کار نے دراندازی میں واضح کمی کو یقینی بنایا ہے۔ سال وار تفصیلات مندرجہ ذیل ہے:
سال
|
2019
|
2020
|
2021
|
2022
|
2023 (upto 30th June)
|
کل دراندازی
|
141
|
51
|
34
|
14
|
00
|
یہ بات امورداخلہ اکے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:7499 )
(Release ID: 1942577)
Visitor Counter : 83