الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

سیمی کنڈکٹرس اور الیکٹرانکس شعبے کو بھارت کے ٹیک ایڈ میں ایک بڑا کردار ادا کرنا ہے: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر


آزاد بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ، سیمی کنڈکٹرس کے شعبے میں ہماری کوششوں کے نتیجے میں انتہائی قلیل مدت میں کامیابی حاصل ہوئی ہے: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر

Posted On: 25 JUL 2023 4:18PM by PIB Delhi

سیمی کون کانفرنسیں، سیمی کے ذریعہ دنیا بھر میں مختلف خطوں میں منعقد کی جاتی ہیں، اور انہیں امریکہ، تائیوان، کوریا، جاپان، وغیرہ میں سیمی کون یوروپا، ویسٹ اور ایسٹ کہا جاتا ہے جہاں سیمی کنڈکٹر صنعت قائم ہے۔ اس کا مقصد سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں تکنالوجی کی ترقی اور مختلف ممالک کے سیمی کنڈکٹر ایکو نظام کو تقویت فراہم کرنے کےلیے ان کی پالیسیاں وضع کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20230725_115216~3U1ME.jpg

حکومت ہند نے 10 بلین امریکی ڈالر کے بقدر کے سیمی کون انڈیا پروگرام کا اعلان کیا جس کا مقصد بھارت میں سیمی کنڈکٹروں کی ترقی اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ ایکو نظام کو تیار کرنا ہے۔ بیداری پیدا کرنے اور سیمی کنڈکٹر ڈیزائن، مینوفیکچرنگ، اور تحقیق و ترقی اور افرادی قوت تیار کرنے کے لیے بھارت کو ایک ممکنہ مرکز کے طورپر دکھانے کے مقصد سے بنگلورو میں 29 اپریل سے یکم 2022 کے دوران سیمی کون انڈیا کانفرنس 2022  منعقد کی گئی، جس کا افتتاح محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20230725_120005GT3A.jpg

سیمی کون انڈیا 2022 کی کامیابی کی بنیاد پر آگے بڑھتے ہوئے، انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن، جو کہ ڈجیٹل انڈیا کارپوریشن کی آزاد کاروباری ڈِویژن ہے،  28 سے 30 جولائی 2030  تک مہاتما مندر، گاندھی نگر میں اپنے اولوالعزم سیمی کون انڈیا 2023 کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔ اس تقریب کا آغاز محترم وزیر اعظم کے ذریعہ کیا جائے گا  اور اس  کا مقصد بھارت کے سیمی کنڈکٹر ایکو نظام کو محرک فراہم کرنا ہے۔

اس کی تعارفی تقریب کے جزو کے طور پر، مہاتما مندر، گاندھی نگر میں ایک نمائش کا اہتمام  کیا گیا جس میں سیمی کنڈکٹر صنعت میں جدید تکنالوجیوں کی نمائش کی گئی۔ اس کا افتتاح 25 جولائی 2023 کو ، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل کے ذریعہ  کیا گیا ۔ اس تقریب میں لیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی اور ہنر مندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر بھی موجود تھے۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری، اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا، ’’سیمی کون انڈیا نمائش کے ذریعہ، نوجوان بھارتیوں اور تکنالوجی سے وابستہ افراد بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ بھارت  کے ٹیک ایڈ سفر میں سیمی کنڈکٹرس اور الیکٹرانکس شعبے کو ایک بہت بڑا کردار ادا کرنا ہے۔ آزاد بھارت کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس طرح کی کوشش کو محض 15 مہینوں میں ایسی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ گذشتہ 70 برسوں کے دوران ہمارے ملک میں یا تو اس موقع کو نظر انداز کیا گیا ، یا پھر ناکامی حاصل ہوئی۔ اس ایکونظام سے متعلق وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تصور اختراع کاری، تحقیق، صلاحیت، پیکجنگ اور فیبس پر مشتمل ہے، اور ہم ان سے متعلق سپلائی چین  کو بھی لانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اس طرح بھارت میں سیمی کنڈکٹر ایکو نظام کو مزید محرک فراہم کر رہے ہیں۔‘‘

مذکورہ بالا نمائش 30 جولائی 2023 تک کھلی رہے گی، جو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن اسٹارٹ اپس اور قائم شدہ ملٹی نیشنل کمپنیوں، سیمی کنڈکٹر سپلائی چین، آلات تیار کرنے والے ادارے، الیکٹرانکس مینوفیکچررس؛ تعلیمی اداروں ؛ سرکاری/ریاستی تجربہ گاہوں کے 80 سے زائد نمائش کنندگان کی جدید ترین ٹکنالوجیکل ترقی کی نمائش کرے گی۔  اس میں شرکت کرنے والے ملک بھر کے چند کلیدی شرکاء میں مائیکرون، اپلائیڈ مٹیرئیلس، ایل اے ایم تحقیق، انٹیل، کوالکام، ٹیکساس انسٹرومنٹس، ایس ٹی مائیکرو الیکٹرانکس، این ایکس پی سیمی کنڈکٹرس، انفائن آن، اے ایمڈی، این وی آئی ڈی آئی اے، اینالاگ ڈیوائسز، رینیساس، سیمسنگ، کیڈنس ڈیزائن سسٹم، مورفنگ مشینز، انکور سیمی کنڈکٹرس، سانکھیہ لیبس، وسٹرون، فاکس کان، لاوا، ڈیل، وی وی ڈی این، آئی آئی ایس سی بنگلور، آئی آئی ٹی ادارےشامل ہیں۔

سیمی کون انڈیا 2023 عالمی کارپوریشنوں کے لیے ایک فعال اور ہمہ گیر مینوفیکچرنگ مقام کے طورپر بھارت کی مختلف صلاحیتوں کو پیش کرے گا۔ صنعت، حکومتوں، تعلیمی شعبے، اور تحقیق و ترقی سے متعلق اداروں کی سرکردہ قیادت  اس پلیٹ فارم سے مستفید ہوگی  اور کاروبار کرنا آسان بنانے، قابل بھروسہ ویلیو چینوں کی تیاری، نمو کے وسیلوں، اختراع اور اسٹارٹ اپ اداروں، اور باصلاحیت افراد کی بڑی تعداد سمیت کلیدی پہلوؤں پر اظہار خیال کرے گی۔ تین دن جاری رہنے والی اس تقریب میں مندرجہ ذیل سیشن شامل ہوں گے جن کے تحت بھارت میں مضبوط، لچکدار، ہمہ گیر  سیمی کنڈکٹر ایکونظام کی ترقی کے مختلف پہلوؤں پر احاطہ کیا جائے گا:

پہلا دن (28 جولائی 2023): وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا افتتاحی خطاب؛ صنعتی قائدین کی تصوریت، بھارت کے سیمی کنڈکٹر ایکو نظام، کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹر؛ ڈسپلے مینوفیکچرنگ  کو محرک فراہم کرنا اور بھارت میں سیمی کنڈکٹر سے متعلق سرمایہ کاریوں کو راغب کرنا۔

دوسرا دن (29 جولائی 2023): سیمی کون انڈیا پروگرام، نیکسٹ جنریشن کمپیوٹنگ کی ترقی کا سفر؛ سیمی کنڈکٹر پیکجنگ؛ نیکسٹ جنریشن ڈیزائن؛ بھارت میں فیوچر ڈیزائن اور سرمایہ کاری سے متعلق مواقع؛ سیمی کنڈکٹروں، پیکجنگ اور سسٹمز کا مستقبل۔

تیسرا دن (30 جولائی 2023): مواقع پیدا کرنے کے لیے عالمی شراکت داری؛ ڈیزائن اختراع کی آئندہ لہر؛ نیو انڈیا کے ٹیک ایڈ کو محرک فراہم کرنا؛ سیمی کنڈکٹر ایکو نظام  کی تیاری سے متعلق جائزہ؛ گلوبل سیمی کنڈکٹر ٹیلنٹ کیپٹل؛ عالمی سطح پر مسابقتی تعمیل اور ضابطے سے متعلق فریم ورک وضع کرنا۔

اس تقریب کے ممتاز مقررین میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی؛ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی، مواصلات اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو؛ وزیر خارجہ جناب ایس جے شنکر؛ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر؛ مائیکرون ٹکنالوجی کے صدر اور سی ای او جناب سنجے مہروترا؛ جناب اجیت منوچا، صدر ایس ای ایم آئی؛ جناب انیرودھ دیوگن، صدر اور سی ای او کیڈنس؛ جناب ینگ لوئی، چیئرمین فاکس کان؛ جناب انل اگروال، چیئرمین ویدانتا گروپ؛ جناب پربھو راجا، اپلائیڈ مٹیریلس، جناب مارک پیپرماسٹر، اے ایم ڈی؛ جناب شیوا شیورام، ویسٹرن ڈجیٹل؛ جناب ایس وائی چیانگ، فاکس کان، جناب بالاجی بکتھا، سی ای او ویدانتا مائیکرو سسٹمز؛ جنا ب راجا کدوری، سی ای او، مہیرا اے  آئی؛ جناب لارس ریگر، جی ایف؛ محترمہ جیا جگدیش، اے ایم ڈی؛ نیوروتی رائے، ایم ڈی اور سی ای او، انویسٹ انڈیا، شامل ہیں۔

اس تقریب کے لیے 6500 سے زائد رجسٹریشن موصول ہو چکے ہیں جن میں 1100 سے زائد صنعت کی جانب سے، 250 سے زائد اسٹارٹ اپ اداروں سے، 2500 سے زائد طلبا کی جانب سے اور 23 ممالک کے 228 سے زائد شرکاء کی جانب سے موصول ہوئے ہیں۔ وسیع نمائشوں میں ہر روز تقریباً 7000 سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے ۔

چونکہ اس تقریب کا اہتمام ہائبرڈ ماڈل میں کیا جائے گا، لہٰذا تقریب میں آن لائن شرکت کے لیے رجسٹریشن https://www.semiconindia.org/ پر دستیاب ہے۔


**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7484



(Release ID: 1942543) Visitor Counter : 107