تعاون کی وزارت
امداد باہمی کی سوسائٹیوں کے لئے صنعتی – تعلیمی رابطہ
Posted On:
25 JUL 2023 2:36PM by PIB Delhi
تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کوآپریٹو سوسائٹیوں کے لیے صنعتی اور تعلیمی روابط کو وزارت تعاون کے تحت این سی سی ٹی (نیشنل کونسل فار کوآپریٹو ٹریننگ) ایک خودمختار سوسائٹی کے ذریعے چلائے جانے والے مختلف تربیتی، آگاہی اور دیگر تعلیمی پروگراموں میں شعبے کے ماہرین اور پریکٹیشنرز کی مسلسل شمولیت کے ذریعے یقینی بنایا جاتا ہے۔
این سی سی ٹی کے 19 علاقائی اور ریاستی سطح کے اداروں میں پروگرام ایڈوائزری کمیٹی (پی اے سی) کے ایک ادارہ جاتی طریقہ کار کے ذریعے تربیتی پروگراموں میں صنعتی اور تعلیمی ربط قائم کیا جاتا ہے۔ پی اے سی کی سربراہی متعلقہ ریاست کے کوآپریٹو سوسائٹیز کے رجسٹرار کرتے ہیں اور پی اے سی کے دیگر ارکان میں ریاستی کوآپریٹو یونینز/ فیڈریشنز، صنعتوں ، ہتھ کرگھے ، ماہی پروری، متعلق ریاست کی زراعت کے ڈائریکٹرز، صنعتی کے شعبے کے ماہرین وغیرہ شامل ہیں۔
مزید برآں، صنعت/ سیکٹر کے ماہرین کے ساتھ سیمینارز/ویبنارز، پریکٹیشنرز کے لیکچرز، انڈسٹری ایکسپوزر وزٹ اور انٹرن شپس کا بھی باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے، تاکہ کوآپریٹو سیکٹر میں صنعتی تعلیمی شراکت داری کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
این سی سی ٹی نے این اے بی اے آر ڈی، ایس او ایف ٹی سی او بی اسکیم (کوآپریٹو بینکوں کے عملے کی تربیت کے لیے مالی امداد کی اسکیم) کے تعاون سے 2020-21 اور 2022-23 کے درمیان 20,955 شرکاء کے لیے 690 تربیتی پروگرام منعقد کیے، جو کہ بنیادی طور پر کسان ہیں، تاکہ بنیادی زراعتی کریڈٹ سوسائٹیوں (پی اے سی ایس) اور دوسری بنیادی امداد باہمی کی سوسائٹیوں کو مضبوط کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ، این سی سی ٹی نے دیہی علاقوں میں 1,61,043 کسانوں کے لیے 2020-21 اور 2022-23 کے درمیان 2342 تربیتی/بیداری پروگرام بھی منعقد کیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-7480
(Release ID: 1942489)
Visitor Counter : 150