تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی امدادِ باہمی ڈاٹا بیس کی تیاری

Posted On: 25 JUL 2023 2:38PM by PIB Delhi

امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  امدادِ باہمی کی وزارت مرحلہ وار انداز میں ایک جامع قومی امدادِ باہمی ڈاٹا بیس تیار کر رہی ہے۔ پہلے مرحلے کے تحت تین شعبوں یعنی، بنیادی زرعی قرض سوسائیٹیوں (پی اے سی ایس)، ڈیری اور ماہی پروری  کی تقریباً 2.64 لاکھ بنیادی امدادِ باہمی سوسائیٹیوں کی میپنگ کا کام فروری 2023 میں مکمل کر لیا گیا۔ دوسرے مرحلے کے تحت، قومی امدادِ باہمی سوسائیٹیوں/ فیڈریشنوں کی میپنگ کا کام مکمل کیا گیا۔ تیسرے مرحلے کے تحت، ڈاٹا بیس کو دیگر تمام شعبوں میں مصروف عمل امدادباہمی کی بقیہ سوسائٹیوں تک توسیع دی جا رہی ہے۔ تیسرے مرحلے کے تحت قومی امدادِ باہمی ڈاٹابیس ڈاٹا وصولی کے عمل کی تکمیل کے بعد جاری کیا جائے گا۔

نیشنل کو آپریٹیو یونین آف انڈیا (این سی یو آئی) کے ذریعہ شائع کردہ بھارتی امدادِ باہمی تحریک -2018 کے اعداد و شمار پر مبنی دستاویز کے مطابق، ملک بھر میں موجود باہمی امداد کی سوسائیٹیوں کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ میں درج ہے۔

ملک میں ریاست وار کو آپریٹیو سوسائیٹیاں

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نام

کو آپریٹیو سوسائٹیوں کی تعداد

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

2104

2

آندھرا پردیش

73218

3

اروناچل پردیش

783

4

آسام

10246

5

بہار

39169

6

چنڈی گرھ

243

7

چھتیس گڑھ

11364

8

دہلی

6360

9

گوا

3822

10

گجرات

77550

11

ہریانہ

24572

12

ہماچل پردیش

5394

13

جموں و کشمیر #

2020

14

جھارکھنڈ

13855

15

کرناٹک

40938

16

کیرلا

19263

17

لکشدیپ

81

18

مدھیہ پردیش

47415

19

مہاراشٹر

205886

20

منی پور

9237

21

میگھالیہ

1555

22

میزورم

1437

23

ناگالینڈ

9059

24

اڈیشا

17330

25

پڈوچیری

532

26

پنجاب

17437

27

راجستھان

28459

28

سکم

5464

29

تمل ناڈو

24482

30

تلنگانہ

65156

31

دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

390

32

تری پورہ

2067

33

اترپردیش

48188

34

اتراکھنڈ

5623

35

مغربی بنگال

33656

 

میزان

854355

ماخوذ: #این سی یو آئی کے ذریعہ شائع کردہ بھارتی امدادِ باہمی تحریک -2018 کے اعداد و شمار پر مبنی دستاویز میں، جموں و کشمیر (یو ٹی) کے اعداد و شمار میں لداخ (یو ٹی) کے اعداد و شمار شامل ہیں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7481


(Release ID: 1942443) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Marathi , Manipuri , Tamil