ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری علاقوں میں شجر کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے پروگرام

Posted On: 24 JUL 2023 5:03PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ ماحولیات ،جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت نے ایسے پروگراموں اور اسکیموں کے ذریعہ مختلف اقدامات کئے ہیں جو ملک میں شہری علاقوں سمیت دیگر علاقوں میں شجر کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں ۔سال2020 میں شہری علاقوں میں ناگر وینس بنانے کے لئے ناگر وین یوجنا (این وی وائی) اسکیم کی شروعات کی گئی جو مقامی برادریوں ،این جی اوز ،تعلیمی اداروں ، مقامی اداروں وغیرہ کو شامل کرکے شہری جنگلات کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

اس کے علاوہ گرین انڈیا کے لئے قومی مشن (جی آئی ایم)، جس کے تحت دیگر مشنوں کے علاوہ شہری اور پیری شہری علاقوں میں درختوں کی تعداد کو بڑھانے کے لئے ایک مخصوص ذیلی مشن ہے ۔شہری جنگلات بھی معاوضہ سے متعلق فنڈ ایکٹ ، 2016 کی دفعات اور اس کے تحت بنائے گئے ضوابط کے تحت قابل اجازت سرگرمی ہے ۔شہری جنگلات سمیت جنگلات / شجر کاری کی سرگرمیاں ایک کثیر محکمہ جاتی ، کثیر – ایجنسی سرگرمی ہونے کے ناطے مختلف دیگر وزارتوں ،تنظیموں کے مختلف پروگراموں / فنڈنگ کے ذرائع کے تحت متعدد شعبوں کے تحت شروع کیا گیا ہے۔

جنگلات سے باہر درخت (ٹی او ایف) سے مراد تمام وہ درخت ہیں جو ریکارڈ شدہ جنگلاتی علاقوں کے باہر اگائے جاتے ہیں ۔دونوں رجسٹرڈ جنگلاتی رقبہ اور درختوں کے احاطے سے باہر ایک ہیکٹیئر اور اس سے زیادہ کے حصے ٹی او ایف تشکیل دیتے ہیں ۔فوریسٹ سروے آف انڈیا ، ایم او ای ایف سی سی  کے ذریعہ شائع انڈیا اسٹیٹ آف فوریسٹ رپورٹ (آئی ایس ایف آر) ، 2015 کے مطابق  جنگلات کا رقبہ 92572 مربع کلو میٹر ہے۔ انڈیا اسٹیٹ آف فوریسٹ رپورٹ (آئی ایس ایف آر) ،2021کے مطابق  جنگلات کا رقبہ 95748 مربع کلو میٹر ہے۔آئی ایس ایف آر 2021 میں فوریسٹ سروے آف انڈیا نے بڑے شہروں احمدآباد،بنگلورو ، چنئی ، دہلی،حیدرآباد، کولکاتہ اور ممبئی میں جنگلات کے رقبے کی نقشہ سازی کی ہے۔ان سات بڑے شہروں میں جنگلات کے کل رقبے کی جو نقشہ سازی کی گئی ہے اس کے مطابق یہ 509.72 مربع کلو میٹر ہے۔ناگر وین یوجنا رہائشیوں کے لئے  صحت مند ماحول فراہم کرنے کی خاطر میونسپل کارپوریشن / میونسپل کاونسل /میونسپلٹی  / شہری مقامی اداروں کو شامل کرکے ہر شہر میں ایک ناگر وین / ناگر واٹیکا بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس سے صاف ، ہراصحت مند اور خوبصورت شہروں کی ترقی میں مدد ملے گی۔ ناگر وین یوجنا کی اہم خصوصیات حسب ذیل ہے:

  1. شہری نظام میں سر سبز مقام اور جمالیاتی ماحول کی تیاری ۔

  2. پودوں اور حیاتیاتی تنوع کے بارے میں بیداری پھیلانے اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے لئے اہم قدم۔

  3. خطے کے اہم نباتات کے اندرونی تحفظ میں سہولت فراہم کرنا ۔

  4. آلودگی کم کرکے ،صاف ہوا فراہم کرکے ،شورو غل کم کرکے ،پانی محفوظ کم کرکے اور گرم جزیرے کے اثر کو کم کرکے شہر وں کے ماحولیات کو بہتر بنانے میں تعاون فراہم کرنا۔

  5. شہر کے شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا اور

  6. لچیلا ماحول بنانے میں شہروں کی مدد کرنا۔

این وی وائی کے تحت  2020 میں اسکیم کی شروعات  کے بعد سے ملک میں اب تک 385 پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔مہاراشٹر اور دادر اور نگر حویلی ، دمن – دیو اور چھتیس گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں منظور کئے گئے پروجیکٹوں اور منظور کئے گئےرقبہ کی تعداد کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

گذشتہ 2 سالوں اور رواں سال کے دوران مہاراشٹر اور دادر اور نگر حویلی ،دمن دیو اور چھتیس گڑھ میں منظور کئے گئے پروجیکٹوں کے لئے فنڈ کی تفصیلات حسب ذیل ہے:

(روپےلاکھوں میں)

 

نمبر شمار

ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے

جاری کیا گیا فنڈ2021-22

جاری کیا گیا فنڈ 2022-23

جاری کیا گیا فنڈ 2023-24

1

چھتیس گڑھ

830.77

0

0

2

مہاراشٹر

156.86

193.87

0

3

دادرہ اور نگر حویلی، اور دمن اور دیو*

ناگر وین یوجنا کے تحت کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے

ضمیمہ

ناگر وین یوجنا (21-2020 سے 24-2023 تک) کے تحت پروجیکٹوں کی تعداد اور منظور کئے گئے کل رقبہ کی ریاست وار تفصیلات ۔

 

نمبر شمار

ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے

منظور کئے گئے پروجیکٹوں کی تعداد

منظور کیا گیا کل رقبہ(ہیکٹیئر)

1

انڈمان اور نکوبار

1

21.15

2

آندھرا پردیش

13

502.95

3

اروناچل پردیش

1

20

4

آسام

3

59

5

بہار

6

113.02

6

چندی گڑھ

1

6.79

7

چھتیس گڑھ

7

294.63

8

گوا

1

50

9

گجرات

10

178.5

10

ہریانہ

5

168.54

11

ہماچل پردیش

6

172.07

12

جموں و کشمیر

17

218.6

13

جھارکھنڈ

33

771.67

14

کرناٹک

7

239.71

15

کیرالہ

25

379.31

16

مدھیہ پردیش

27

942.14

17

مہاراشٹر

9

184.14

18

منی پور

1

50

19

میگھالیہ

2

86.7

20

میزورم

16

730.8

21

ناگالینڈ

11

188.3

22

اوڈیشہ

40

720.2875

23

پنجاب

16

186.9

24

راجستھان

14

485.9

25

سکم

5

139.63

26

تمل ناڈو

10

435

27

تلنگانہ

47

472.19

28

تریپورہ

4

124.5

29

اتر پردیش

26

722

30

اتراکھنڈ

6

129.27

31

مغربی بنگال

15

117.483

32

دادرہ اور نگر حویلی، اور دمن اور دیو*

0

0

 

میزان

385

8911.1805

نوٹ:* ناگر وین یوجنا کے تحت کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

***********

ش ح ۔  ع ح - م ش

U. No.7459


(Release ID: 1942345)
Read this release in: English , Marathi , Telugu