بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بہت چھوٹی ،چھوٹی  اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں میں خاتون کاروباریوں کا  رول

Posted On: 24 JUL 2023 4:19PM by PIB Delhi

نیشنل سیمپل سروے (این ایس ایس) 73 ویں راؤنڈ رپورٹ (جولائی 2015 سے جون 2016) کے مطابق، کل غیر مربوط غیر زرعی ملکیتی اداروں میں سے 19.5 فیصد خواتین کی ملکیت ہیں، جن میں 22 سے 27 ملین افراد کو روزگار  ملا ہواہے۔ اکتوبر 2022 میں شائع ہونے والی نیتی آیوگ کی ویب سائٹ پر ’’بھارت میں خاتون کاروباریوں کے لیے حکومت کی حمایت کی ڈی کوڈنگ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں خواتین کی اقتصادی  حصہ داری جی ڈی پی  کی 17 فیصد ہے۔

خواتین انترپرینیورشپ کی عالمی درجہ بندی کے بارے میں کوئی سرکاری رپورٹ نہیں ہے۔ تاہم، ایک نجی مطالعہ "ماسٹر کارڈ انڈیکس آف وومن انترپرینیورز 2021‘‘نے بھارت کو کل 65 ممالک میں سے 57 ویں نمبر پر رکھا ہے۔ انڈیکس تین اجزاء بنانے کے لیے 12 انڈی کیٹر استعمال کرتا ہے: خواتین کی ترقی کے نتائج؛ علمی اثاثے اور مالیاتی رسائی اور انڈیکس تیارکرنے کے لیے کاروباری معاونت کی شرائط۔

ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے جون 2019 میں شائع ہونے والی بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں پر ماہر کمیٹی کی رپورٹ میں خواتین کی ملکیت والے ایم ایس ایم ای سمیت ایم ایس ایم ای کو درپیش ایک بڑے چیلنج کے طور پرقرض تک رسائی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

خواتین میں کاروبار کی حوصلہ افزائی کے لیے، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے  کی صنعتوں(ایم ایس ایم ای) کی وزارت مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔ وزارت پرائم منسٹرز ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) نافذ کرتی ہے، جو کریڈٹ سے منسلک ایک بڑا سبسڈی پروگرام ہے جس کا مقصد روایتی کاریگروں اور دیہی/شہری بے روزگار نوجوانوں کی مدد کرکے غیر فارم سیکٹر میں مائیکرو انٹرپرائزز کے قیام کے ذریعے خود روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ خصوصی زمروں سے تعلق رکھنے والے مستفیضین جیسے درج فہرست ذات/ درج فہرست قبائل/ او بی سی/ اقلیتیں/ خواتین، سابق فوجی، جسمانی طور پر معذور، این ای آر، پہاڑی اور سرحدی علاقوں وغیرہ کے لیے، زیادہ سبسڈی دی جاتی ہے۔

کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ برائے مائیکرو، اینڈ اسمال انٹرپرائزز (سی جی ٹی ایم ایس ای)، جسے  ایم ایس ایم ای کی وزارت،  حکومت ہند اور اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا نے مشترکہ طور پر قائم کیا تھا تاکہ قرض کی فراہمی کے نظام کو مضبوط کیا جا سکے اور  ایم ایس ای سیکٹر میں قرض کی فراہمی کو آسان بنایا جا سکے اور  ان لوگوں کے لئے مالی رسائی کو ممکن بنایا جاسکے جن تک خدمات  نہیں پہنچی ہیں،کم  پہنچی ہیں اور  اس طرح سے  روایتی  طور پر قرض فراہم کرنے والوں  کی طرف سے  نئی نسل کے انترپریونیور کو  رقم دستیاب کرانا ، ضمانت  اور/ تھرڈ پارٹی گارنٹی فری کریڈٹ سہولیات  کے لئے  اہل ممبر لینڈنگ انسٹی ٹیوشن [ایم ایل آئیز] کے ذریعہ  بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لئے گارنٹی  کور فراہم کیا جاتا  ہے۔ سی جی ٹی ایم ایس ای نے خواتین کاروباریوں کے لیے قرض کی گارنٹی کوریج کی حد 85فیصد تک بڑھا دی ہے۔ خواتین کاروباریوں کے لیے اضافی رعایت کے طور پر، سی جی ٹی ایم ایس ای نے سالانہ گارنٹی فیس میں 10فیصد کی کمی کر دی ہے۔

وزارت ایم ایس ایم ای کے فروغ اور ترقی کے لیے کئی دیگر اسکیمیں بھی نافذ کرتی ہے، جن میں خواتین کی ملکیت والے ایم ایس ایم ای ، یعنی،  بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں  کے کلسٹر کے ترقی کے پروگرام (ایم ایس ای- سی ڈی پی) ، ٹول رومز اور ٹیکنالوجی مراکز، روایتی صنعتوں کی تخلیق نو کے لیے فنڈ کی اسکیم (ایس ایف یو آر ٹی آئی)، پروکیورمنٹ اینڈ مارکٹنگ  سپورٹ  اسکیم،  انترپریونرشپ اور ہنرمندی کے فروغ کے پروگرام (ای ایس ڈی پی) وغیرہ  شامل ہیں ۔

یہ اطلاع بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے  کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح ۔  ف ا    ۔ م   ص   

 (U:7425 )


(Release ID: 1942328) Visitor Counter : 114
Read this release in: English , Tamil , Telugu