کانکنی کی وزارت

صدر جمہوریہ ہند نے قومی ارضیاتی سائنس ایوارڈز 2022 عطا کئے


ڈاکٹر اوم نارائن نے بھارگو لائف ٹائم اچیومنٹ کے لیے قومی ارضیاتی سائنس ایوارڈ حاصل کئے

بائیس ارضیاتی سائنسدانوں کو صدر جمہوریہ سے ایوارڈز ملے

Posted On: 24 JUL 2023 7:54PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج یہاں راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں کانوں کی وزارت کے باوقار قومی ارضیاتی سائنس ایوارڈز 2022 (این جی اے) عطا کئے۔ کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی اور کوئلہ، کانکنی اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے اور کانکنی کی وزارت، جیولوجیکل سروے آف انڈیا کے سینئر عہدیداران اس موقع پر موجود تھے۔

ملک بھر کے 22 جیو سائنس دانوں بشمول کام کرنے والے پیشہ ور افراد اور ماہرین تعلیم نے تین زمروں کے تحت ایوارڈز حاصل کیے جن میں سے ایک نیشنل جیو سائنس ایوارڈ برائے لائف ٹائم اچیومنٹ، ایک نیشنل ینگ جیو سائنٹسٹ ایوارڈ اور جیو سائنسز کے مختلف شعبوں میں آٹھ نیشنل جیو سائنس ایوارڈز شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SEBM.jpg

نیشنل جیو سائنس ایوارڈ برائے لائف ٹائم اچیومنٹ ڈاکٹر اوم نارائن بھارگوا کو دیا گیا، جو گزشتہ چار دہائیوں میں پھیلے ہوئے ہمالیہ میں اپنے اہم کام کے لیے مشہور ہیں۔ نیشنل ینگ جیو سائنٹسٹ ایوارڈ بنارس ہندو یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امیہ کمار سمل کو پیش کیا گیا جنہوں نے ہندوستانی ڈھال کے مختلف آثار قدیمہ کے کریٹنز کے نیچے برصغیر کے لیتھو اسفیرک مینٹل (ایس سی ایل ایم) کے تغیر کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MTW5.jpg

1966 میں قائم کردہ نیشنل جیو سائنس ایوارڈز (این جی اے) غیر معمولی افراد اور تنظیموں کے لیے ان کی شناخت اور تعریف کی علامت ہے جنہوں نے جیو سائنسز کے دائرے میں عمدگی، لگن اور جدت کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ ایوارڈز منرل ڈسکوری اینڈ ایکسپلوریشن، بیسک جیو سائنسز، اپلائیڈ جیو سائنسز اور کان کنی، منرل بینیفیشن اور سسٹین ایبل منرل ڈیولپمنٹ کے شعبے میں پیش کیے جاتے ہیں۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ جیو سائنس کا میدان بہت وسیع ہے۔ اس میں مٹی کے تودے کھسکنے، زلزلے، سیلاب اور سونامی جیسی قدرتی آفات کا مطالعہ بھی شامل ہے۔ ان موضوعات کو پبلک گڈ جیو سائنسز کہا جاتا ہے کیونکہ یہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے تحفظ میں کارآمد ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ کانکنی ہماری معیشت کا بنیادی شعبہ ہے۔ معدنی ترقی ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران، حکومت کی طرف سے کان کنی کے شعبے میں بہت سی ترقی پسند تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ یہ تبدیلیاں کانکنی کے شعبے کی صلاحیت اور پیداواری صلاحیت کو بڑھا رہی ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سائنس اور ترقی کا وہی راستہ درست ثابت ہوتا ہے جو انسانیت کی فلاح کی طرف جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جیو سائنسسٹ کمیونٹی کو انسانی مرکزی کانکنی کی سمت میں آگے بڑھتے رہنا ہے۔ انہوں نے معدنیات کے موثر استعمال میں حصہ ڈال کر ہندوستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے ہندوستانی جیو سائنسدانوں کی تعریف کی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج کل نادر ارضیاتی عناصر پلاٹینم گروپ آف ایلیمنٹس اور سیمی کنڈکٹنگ عناصر جیسے معدنیات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کی ترجیح کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ روایتی معدنیات کی کانکنی اور ان کے نتائج کا ایک نئے زاویے سے تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے آج کے ایوارڈز میں پائیدار معدنیاتی ترقی کے شعبے میں شراکت کا اعتراف کرنے پر کانکنی کی وزارت کی تعریف کی۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پائیدار معدنیاتی ترقی کے لیے معاشی، سماجی اور ماحولیاتی تینوں جہتوں پر یکساں توجہ دی جا رہی ہے۔

صدر کے خطاب کا متن:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2023/jul/doc2023724227801.pdf

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RCB1.jpg

اپنے خطاب میں جناب پرہلاد جوشی نے ماہرین ارضیات پر زور دیا کہ وہ ملک کی اسٹریٹجک ترقی کے لیے اہم معدنیات کی تلاش پر توجہ دیں۔ ایوارڈ جیتنے والوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیو سائنسدانوں کو نئے معدنیات تلاش کرنے کے لیے بنیادی اعداد و شمار کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانکنی کا شعبہ نئے بھارت کو شکل دینے میں اہم رول ادا کر سکتا ہے۔ موجودہ قوانین میں ترامیم کی صورت میں وزارت کانکنی کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معیشت کی متوقع ترقی کے پیش نظر نجی شعبے کی شراکت اور دیگر اصلاحات کے لیے سیکٹر کو کھولنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانکنی اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ (ایم ایم ڈی آر) میں مزید ترمیم کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004A8FL.jpg

ریاستی وزیر جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے نے بھی ایوارڈ یافتگان کی ستائش کی اور کہا کہ ملک کی ترقی کی ضروریات میں حصہ ڈالنے کے علاوہ ماہرین ارضیات قدرتی آفات سے ہونے والی مصیبتوں کو کم کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔

قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطاب میں، کانکنی کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے 1966 میں کانکنی کی وزارت کے ذریعہ شروع کیے گئے ایوارڈز کے پس منظر کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوارڈز تب سے اب تک ارضیاتی سائنس کے نئے ڈومینز کو شامل کرنے کے ساتھ تیار ہوئے ہیں۔

نیشنل جیو سائنس ایوارڈز-2022 کے لیے ایوارڈ یافتہ

نیشنل جیو سائنس ایوارڈز- 2022 کے لیے کل 173 نامزدگیاں موصول ہوئیں۔ تین ایوارڈ کیٹیگریز کے تحت جائز نامزدگیوں کی تعداد 168 ہے۔ کل 12 ایوارڈز میں سے، اے ایم اے  نے آخر کار 10 ایوارڈز کا انتخاب کیا ہے جس میں 4 انفرادی ایوارڈز، 3 ٹیم ایوارڈز اور 3 مشترکہ ایوارڈز شامل ہیں۔ 04 انفرادی ایوارڈ میں ایک ایوارڈ نیشنل جیو سائنس ایوارڈ برائے لائف ٹائم اچیومنٹ اور دوسرا ایوارڈ نیشنل ینگ جیو سائنٹسٹ ایوارڈ کے لیے بھی شامل ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 7454)



(Release ID: 1942311) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Kannada