جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سرسوتی  دریا کا احیاء

Posted On: 24 JUL 2023 6:05PM by PIB Delhi

جیسا کہ حکومت ہریانہ کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے کہ  سال 2017  ء میں، حکومت ہریانہ نے کروکشیتر  میں کروکشیتر یونیورسٹی  میں دریائے سرسوتی پر تحقیق کے لیے ایک سنٹر آف ایکسیلنس ( سی ای آر ایس آر ) قائم کیا ہے۔  سی ای آر ایس آر کا مشن جغرافیائی سائنسی طور پر  قدیم چینلوں کو نمایاں کرنا اور برصغیر   ہند کے مقدس سرسوتی دریا کے نظام  میں پرورش پانے والی  تہذیب کے قدیم کلچر  کی توثیق کرنا ہے۔  ابتدائی طور پر  سی ای آر ایس آر کے لیے 20 روپئے کی رقم منظور کی گئی تھی  ۔ سر دست ، سی ای آر ایس آر کو سالانہ 50 لاکھ روپئے کی  امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

اس کے علاوہ، سال،  2015  ء میں، حکومت ہریانہ نے سرسوتی ہیریٹیج ڈیولپمنٹ بورڈ تشکیل دیا تھا ۔ بورڈ کا مشن ’سرسوتی  کے بہاؤ ‘ کے ساتھ سرسوتی  دریا کا  احیاء کرنا اور  سرسوتی  دریا کے آس پاس ، اس کی وراثت کو بحال کرنا ،  سرسوتی وراثت کی  اہمیت اور اس کی وسعت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، سیاحت کو فروغ دینا ، ثقافتی  کاریڈور قائم کرنا ، آبی ذخائر کی تعمیر/ترقی اور تحقیقی دستاویزات، تحقیقی مقالوں کی اشاعت   اور سرسوتی دریا اور اس کے قدیم چینلوں پر ، اس کی وراثت سے متعلق مونو گراف اور رپورٹوں وغیرہ کی اشاعت کرنا ہے ۔

سرسوتی ہیریٹیج ڈیولپمنٹ بورڈ عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے درج ذیل مخصوص سرگرمیاں انجام دیتا ہے:

  • بورڈ ہر سال بسنت پنچمی کے موقع پر سرسوتی مہوتسو مناتا ہے۔
  • بورڈ ہر سال معروف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ساتھ مل کر بین الاقوامی کانفرنسوں اور سیمیناروں کا اہتمام کرتا ہے۔ اور
  • دسویں جماعت کے نصاب میں سرسوتی سندھ کی تہذیب کا ایک باب شامل کیا گیا ہے۔

یہ  معلومات جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج راجیہ سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  )

U.No.  7428


(Release ID: 1942242)
Read this release in: English , Telugu