پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پیٹرول میں ایتھنول کی آمیزش

Posted On: 24 JUL 2023 6:11PM by PIB Delhi

حکومت نے بایو ایندھن پر قومی پالیسی 2018 کا اعلان کیا ہے، جس میں ایتھنول سپلائی سال 2025-26 تک پٹرول میں ایتھنول کی 20 فیصد آمیزش کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس کے مطابق، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کو 15.12.2022 کو نوٹیفکیشن کے ذریعے 20 فیصد تک ایتھنول ملا ہوا پیٹرول فروخت کرنے کی اجازت ہے۔ ایتھنول بلینڈڈ پیٹرول (ای بی پی) پروگرام کے تحت، او ایم سی نے ایتھنول سپلائی سال  (ای ای سوائی) 2021-22 کے دوران 433.6 کروڑ لیٹر پیٹرول کی بچت کی ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر ملکی کرنسی کی بچت ہوئی ہے۔

فی الحال، ای بی پی پروگرام کے تحت، ایتھنول ملا ہوا پیٹرول ملک کی تمام ریاستوں میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 7440



(Release ID: 1942202) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Telugu