مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نے تبصرے کے لیے ٹیلی مواصلات صارفین تعلیم اور تحفظ فنڈ (چھٹویں ترمیم) ریگولیشن، 2023 کا مسودہ جاری کیا
Posted On:
24 JUL 2023 5:05PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے آج متعلقہ فریقوں کے لیے ، ٹیلی مواصلات صارفین تعلیم اور تحفظ فنڈ (چھٹویں ترمیم) ریگولیشن، 2023 کا مسودہ جاری کیا۔
ٹی آر اے آئی نے 15 جون 2007 کو ٹیلی مواصلات صارفین تعلیم اور تحفظ فنڈ ریگولیشن 2007 [2007 کا 6] [ اس کے بعد پرنسپل ضوابط کے طور پر کہا جائے گا]نوٹیفائی کیا تھا۔ ان ضوابط کے مطابق ’’ٹیلی مواصلات صارفین تعلیم اور تحفظ فنڈ‘‘ (ٹی سی ای پی ایف) نامی ایک فنڈ قائم کیا گیا تھا۔ ٹی سی ای پی ایف کے ذریعہ ہوئی آمدنی کا استعمال صارفین تک اطلاعات کی ترسیل کے لیے صارف رسائی پروگرام، سمینارس، ورکشاپس کا اہتمام کرنے، تعلیم اور بیداری سے متعلق مواد تیار کرنے، وغیرہ جیسی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے کیا جاتاہے۔ کمیٹی کے ذریعہ کاموں کی منصوبہ بندی ضوابط کے تحت تشکیل شدہ ٹیلی مواصلات صارفین تعلیم اور تحفظ فنڈ (اس کے بعد ’’سی یو ٹی سی ای ایف‘‘ کہا جائے گا) کے استعمال کے لیے کی گئی۔
اتھارٹی نے پایا کہ کھاتوں کی تیاری، رکھ رکھاؤ اور آڈٹ کے لیے اور سی یو ٹی سی ای ایف کے اجلاسات میں شرکت کے لیے صارفین کے گروپوں کے نمائندوں کی شرکت کے لیے اخراجات ٹی سی ای پی ایف سے کیے جائیں گے اور ضوابط میں تجاویز درکار ہیں۔ اسی کے مطابق، پرنسپل ضوابط کے ضابطہ 06 اور 13 میں ترمیم کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
سال 2020 کے دوران، کارپوریشن بینک، جس میں ٹی سی ای پی ایف کا رکھ رکھاؤ کیا جاتا ہے، کو یونین بینک آف انڈیا میں ضم کر دیا گیا ۔ اس کے علاوہ، صارف تحفظ قانون، 1986 (1986 کا 68)کو منسوخ کرکے اس کی جگہ پر صارف تحفظ ایکٹ 2019 (2019 کا 35) لایا گیا۔ اس لیے اہم ضوابط کی خاص تجاویز کو تبدیل کرنے کے لیے ترامیم کی گئیں۔
ڈرافٹ ریگولیشن ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے اور یہ 14 اگست 2023 تک متعلقہ فریقوں کے لیے تبصرے کے لیے کھلا رہے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7418
(Release ID: 1942197)
Visitor Counter : 109