محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

غیر منظم شعبے میں کارکنوں کی تعداد

Posted On: 24 JUL 2023 4:08PM by PIB Delhi

اقتصادی سروے، 22-2021 کے مطابق، 20-2019 کے دوران غیر منظم شعبے میں کام کرنے والے کارکنوں کی کل تعداد تقریباً 43.99 کروڑ ہے۔

18.07.2023 تک، ای شرم پورٹل کے تحت 28.96 کروڑ سے زیادہ کارکنان رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن میں سے تقریباً 52.70 لاکھ کارکنان ہریانہ میں ای شرم پر رجسٹرڈ ہیں۔

حکومت نے کووڈ- 19 وبا کے دوران ہندوستان بھر میں مزدوروں کی بہبود اور روزگار پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ حکومت نے کاروبار کو مہمیز دینے  اور کووڈ 19 کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے آتم نربھر بھارت پیکیج کا اعلان کیا۔ اس کے تحت حکومت نے ستائیس لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا مالی ترغیب فراہم کی ہے۔

آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا (اے بی آر وائی) یکم اکتوبر 2020 سے شروع کی گئی تھی  جس کا مقصد نئے روزگار پیدا کرنے  اور   کووڈ 19 وبا کے دوران روزگار کو ہونے والے نقصان  کی بحالی کے لیےآجروں کو ترغیب دینا ہے ۔ مستفیدین  کے رجسٹریشن کے لئے آخری  تاریخ 31.03.2022 تھی۔ اسکیم کے آغاز سے لے کر، 11.03.2023 تک، اسکیم کے تحت 60.3 لاکھ مستفیدین کو فوائد فراہم کیے جا چکے ہیں۔

غیر منظم مزدوروں کے روزگار کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جو اپنی آبائی ریاست میں واپس چلے گئے ہیں، پردھان منتری غریب کلیان روزگار ابھیان 20 جون 2020 کو 116 اضلاع میں مشن موڈ میں 125 دنوں کے لیے شروع کیا گیا تھا  تاکہ غیر منظم مزدوروں کو اپنے گھر واپس لوٹنے والے اور اسی طرح  سے دیہی علاقوں میں متاثرہ افراد کے لیے روزگار اور ذریعہ معاش  کے مواقع کو فروغ دیا جا سکے۔

حکومت نے انسورڈ پرسن(آئی پیز) کے لیے اٹل بیمیت ویکتی کلیان یوجنا (اے بی وی کے وائی ) اسکیم کے تحت بھی ریلیف میں اضافہ کیا ہے جو 24.03.2020 سے 31 دسمبر 2020 تک ملازم کی اوسط یومیہ کمائی کے 25 فیصد سے 50 فیصد تک بے روزگار ہو گئے ہیں۔

پردھان منتری غریب کلیان انّ  یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) اسکیم کے تحت فی کس 5 کلو اناج مفت فراہم کیا گیا۔

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے لوک سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

************

ش ح ۔  ف ا    ۔ م   ص   

 (U:7423 )


(Release ID: 1942196) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Tamil , Telugu