مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم اے وائی-(یو) کے تحت غریب خاندانوں کو پکے مکانات

Posted On: 24 JUL 2023 5:49PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے)  25.06.2015 سے پردھان منتری آواس یوجنا – شہری( پی ایم اے وائی-یو) کو نافذ کر رہی ہے تاکہ ملک بھر کے تمام اہل شہری مستفیدین کو بنیادی سہولیات کے ساتھ پکا مکان فراہم کیا جا سکے۔ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق اہلیت کی بنیاد پر اسکیم کو چار عمود کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے، یعنی بینیفشری لیڈ کنسٹرکشن (بی ایل سی)، ایفورڈیبل  ہاؤسنگ ان پارٹنرشپ  (اے ایچ پی)،ان- سیٹو  سلم  ری ڈیولپمنٹ (آئی ایس ایس آر) اور کریڈٹ لنکڈ سبسڈی اسکیم (سی ایل ایس ایس) ۔ آج تک، پی ایم اے وائی-(یو)  کے تحت 118.90 لاکھ مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ منظور شدہ مکانات میں سے 112.22 لاکھ تعمیر کے لیے گراؤنڈ کر دیے گئے ہیں۔ جن میں سے 75.31 لاکھ مکمل ہوچکے ہیں /مستفدین کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔  گزشتہ تین سالوں کے دوران 45.43 لاکھ مکانات کی منظوری دی گئی ہے اور 46.04 لاکھ مکانات تعمیر کے لیے گراؤنڈ کیے گئے ہیں جس میں پچھلے سالوں میں منظور کیے گئے 5.92 لاکھ مکانات کی گراؤنڈنگ بھی شامل ہے۔ پچھلے تین سالوں کے دوران، 39.63 لاکھ مکانات مکمل کردیئے گئے ہیں / مستفیدین کو حوالے کردیئے گئے ہیں۔

پی ایم اے وائی-یو اسکیم کو ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقے  کی سطح پر نامزد نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے۔ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، مختلف متعلقہ فریقوں کی جانب سے اسکیم کو لاگو کرنے میں شکایات / تضادات کو دور کرنے کے لیے ریاستی اور شہر دونوں سطح پر مناسب شکایات کے ازالے کا نظام قائم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، فائدہ اٹھانے والوں کے مناسب انتخاب کے لیے، منظوری کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں متعدد سطحوں پر مستفید ہونے والوں کی فہرست کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ پی ایم اے وائی اسکیم کے نفاذ کے دوران بے ضابطگیوں / تضادات کی شکایات کو متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو متعلقہ افراد کے خلاف تادیبی کارروائی سمیت مناسب کارروائی کے لئے بھیج دیا جاتا ہے۔ مزید برآں، مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کا نظام  (سی پی  جی آر اے ایم ایس) شہریوں کے لیے دستیاب ہے تاکہ وہ پی ایم اے وائی-یو سمیت خدمات کی فراہمی سے متعلق کسی بھی موضوع پر عوامی حکام تک اپنی شکایات درج کر سکیں۔

یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

*****

ش  ح۔ا ک ۔ ج

UNO-7420


(Release ID: 1942184)
Read this release in: English , Telugu