وزارات ثقافت
ثقافت کی وزارت نے جی20 کے ثقافتی ورکنگ گروپ کے اجلاسوں کے دوران خطے کی مخصوص تقریبات/پروگراموں کا اہتمام کیا
Posted On:
24 JUL 2023 4:26PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت کلچر ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی) کے اجلاسوں کے لیے ذمہ دار ہے۔ سی ڈبلیو جی کھجوراہو (ایم پی)، بھونیشور (اڈیشہ)، ہمپی (کرناٹک) اور وارانسی (اتر پردیش) میں چار اجلاسوں کا اہتمام کر رہا ہے۔ ہر اجلاس میں، ثقافت کی وزارت کی طرف سے مخصوص علاقائی ثقافتی تقریب/پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ آنے والے مندوبین کو ریاستوں کے او ڈی او پی (ایک ضلع ایک پروڈکٹ) کے تحائف بھی دیئے جا رہے ہیں۔
جی20 کے رکن ممالک، مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین کو ان اجلاسوں میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
کلچر ورکنگ گروپ کے اجلاسوں بشمول جی20 ثقافتی وزراء کی میٹنگ کے لیے خرچ کی جانے والی رقم اس مقصد کے لیے مختص مجموعی بجٹ کے مطابق ہے۔
یہ جواب ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کے ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں دیا۔
********
ش ح۔ا ک ۔ ج
UNO-7414
(Release ID: 1942163)
Visitor Counter : 104