شہری ہوابازی کی وزارت
جی ایف اے پالیسی 2008 کے تحت شمال مشرقی خطے میں دو گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی تعمیر کی گئی
Posted On:
24 JUL 2023 2:46PM by PIB Delhi
اڑان اسکیم کے تحت شمال مشرقی خطے میں دس ہوائی اڈے شروع /بحال کئے گئے ہیں
بھارتی حکومت نے ایک گرین فیلڈ ایئرپورٹس (جی ایف اے)پالیسی ،2008 تشکیل دی تھی ،جو ملک میں نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے قیام کےلئے طریقہ کار اور شرائط بیان کرتی ہے۔جس کے تحت ہوائی اڈوں کے قیام کی منظوری کے دو مراحل ہیں پہلا ہے سائٹ کلیئرنس اور دوسرا ہے اصولی طورپر ہوائی اڈوں کی منظوری۔
ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے جی ایف ا ے پالیسی،2008 کے تحت شہری ہوابازی کی وزارت کو ایک درخواست جمع کی ہے جس میں آسام کے کاچر میں ڈولو، ٹی. ای ، میں ایک گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی تعمیر کے لئے سائٹ کلیئرنس کی منظوری طلب کی گئی ہے۔جی ایف اے پالیسی کے مطابق یہ تجویز ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے ) اور وزارت دفاع سمیت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اس سلسلے میں ان کے تبصروں کے لئے بھیجی گئی ہے۔اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اس مشاورت کی تکمیل کے بعد، سائٹ کلیئرنس کے حوالے سے تجویز کو گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے سامنے ان کی سفارشات کے لیے پیش کرنا ضروری ہے۔
جی ایف اے پالیسی، 2008 کے مطابق، ہوائی اڈے کے منصوبوں پر عمل درآمد کی ذمہ داری بشمول پروجیکٹ کی فنڈنگ، اراضی کے حصول، آر اینڈ آر وغیرہ کی ذمہ داری متعلقہ ہوائی اڈے کو تیار کرنے والوںبشمول متعلقہ ریاستی حکومت پر عائد ہوتی ہے (اگر ریاستی حکومت اس منصوبے کی حامی ہے)۔ ہوائی اڈوں کی تعمیر کی ٹائم لائن مختلف عوامل پر منحصر ہے جیسے کہ زمین کا حصول، لازمی منظوری، رکاوٹوں کو ہٹانا، متعلقہ ہوائی اڈے کے ڈویلپرز کی طرف سے مالیاتی بندش وغیرہ۔
جی ایف اے پالیسی، 2008 کے تحت شمال مشرقی خطے میں دو گرین فیلڈ ہوائی اڈے یعنی پاکیونگ اور ایٹا نگر (ہولونگی) تعمیر کیے گئے ہیں۔
شہری ہوا بازی کی وزارت نے 21-10-2016 کو علاقائی رابطہ اسکیم (آر سی ایس) -اڑان (اڑے دیش کا عام شہری) شروع کی ہے تاکہ شمال مشرقی خطہ سمیت علاقائی ہوائی رابطہ کو متحرک کیا جا سکے، اور ہوائی سفر کو عوام کے لیے سستا بنایا جا سکے۔ یہ اسکیم مانگ پر مبنی ہے۔
اڑان اسکیم کے تحت، شمال مشرقی خطہ میں 10 ہوائی اڈے یعنی پاسیگھاٹ، تیزو، ایٹا نگر (ہولونگی)، جورہٹ، لیلاباڑی، روپسی، تیز پور، شیلانگ (باراپانی)، دیما پور اور پاکیونگ کو شروع / بحال کیا گیا ہے۔
یہ معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ا م ۔
U.NO. 7409
(Release ID: 1942099)