جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے رورل واش پارٹنرس فورم پر قومی اجلاس کا افتتاح کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش رہنمائی میں ہم نے12.6 کروڑ سے زیادہ نل کنکشن فراہم کیاہے اور 64 فیصد سے زیادہ گاؤوں کواوڈی ایف + کا درجہ دلایاہے: جناب گجیند سنگھ شیخاوت

مرکزی وزیر نےآفات سے متعلق بندوبست کی منصوبہ بندی اور ’’سوچھتا کورونیکلس- بھارت سے انقلابی کہانیاں : 75 او ڈی ایف + بہترین طور طریقوں کا ایک مجموعہ ‘‘ کا اجرا کیا

Posted On: 21 JUL 2023 4:56PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے رورل واش پارٹنرس  فورم (آر ڈبلیو پی ایف) کی تشکیل  کی پہلی سالگرہ منانےکے لئےآج نئی دہلی کے وگیان بھون میں آر ڈبلیو پی ایف پر دوروزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کیا ۔ کانفرنس کاموضوع ’’سوچھ سوجل بھارت کی سمت میں ترقی میں تیزی لانا‘‘ ہے۔  آر ڈبلیو پی ایف ہندوستان میں دیہی واش شعبےمیں کام کرنے والے  ترقی / شعبے سےجڑے شراکت داروں کےلئےکےپی ایم جی  انڈیا کے تعاون سے  پینے کے  قابل پانی  اور صاف صفائی   محکمہ(ڈی ڈی ڈبلیو ایس )  کے ذریعہ قائم ایک فورم ہے۔ فورم کا اہم مقصد حکومت ہند کی جل شکتی وزارت کے  پینےکے پانی  اور صاف صفائی کے محکمےکے اہم مشن جل جیون  مشن  (جےجےایم )  اور سوچھ بھارت مشن  گرامین ( ایس بی ایم –جی) کے جلدنفاذ کی حمایت کرنا ہے ۔ فورم نےبہتر تعاون اور تال میل کے لئےدیہی واش شعبےمیں کام کرنےوالی تنظیموں کو  ایک چھت کےنیچے لایا ہے ۔ اس کے علاوہ تعلیمی اور علم کے اشتراک کاماحول بنایا ہے ۔ قابل پیمائش  اور کفایتی حل تلاش کئےہیں۔ کوششو ں میں اوور لیپ سےبچتے ہوئے اولین طو ر طریقوں اور کامیابی کی کہانیوں کو مشترک کیا ہے ۔

نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ’’حکومت کے ذریعہ شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانےکی کوشش کی جارہی ہے ۔ کسی نے خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگاکہ وزیراعظم ہاتھ میں جھاڑو لے کر سڑکوں کی صفائی کرتے، راج مستری کے طورپر بیت  الخلا کی تعمیر کرتے نظر آئیں گے۔ لیکن اعلی ترین سطح پر صبر اور عزم مصمم کے ساتھ ہم نے سبھی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئےہدف حاصل کیا اور ملک 2 اکتوبر 2019 سے کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہوگیا ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی دوراندیش رہنمائی میں ہم نے 12.6 کروڑ سے زیادہ نل کنکشن اور 64 فیصد سے زیادہ گاؤوں کواوڈی ایف + گاؤ ں کااعلان کیا۔ آر ڈبلیو پی ایف کے اراکین کا کردار اہم ہے،کیوں کہ ان کی زمین پر موجودگی  آخری چھور تک کنکٹویٹی کو یقینی بنانے میں کافی مدد کرے گی ۔

جل شکتی اور خوراک کی ڈبہ بند صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ہر دیہی گھر میں نل کے پانی کے کنکشن کے ہدف کو حاصل کرنےمیں مدد کرنے کے لئےحکومت ترقیاتی شراکت داروں،  سول سوسائٹی اور کمیونٹی کے باہمی تعاون کی کوششوں کے بارے میں بات کی ۔ جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہاکہ ’’سات چھوٹے کلش سے ایک بڑےکلش میں پانی ڈالنا  ، یہ یقینی بنانےکے لئے تمام لوگوں کے ذریعہ کئے گئے اس کوشش کی علامت ہے  کہ مقررہ معیار کاپانی  مناسب مقدارمیں ہردیہی گھر تک پہنچےاور کوئی بھی نہ چھوٹے۔‘‘ یہ فورم  تکنیکی مدد، علم کا اشتراک کرنے اور واش شعبے میں وسیع رسائی  اور اثر رکھنے والی تنظیموں کی باہمی مدد کے ذریعہ سوچھ بھارت مشن  (گرامین –مرحلہ II) اورجل جیون مشن کے نفاذ میں پینے کے قابل پانی اور صاف صفائی کے محکمے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔

پروگرام میں اپنےخطاب کے دوران پینے کے قابل پانی اور صاف صفائی کے محکمہ کی سکریٹری محترمہ وینی مہاجن  نے کہا کہ ’’ترقی اور شعبے کےشراکت داروں کو دونوں مشنوں کی حمایت کرتے ہوئےدیکھناخوش قسمتی ہے، کے پی ایم جی  انڈیا اس پہل کی حمایت کررہا ہے۔  اب تک کا سفر بے حد دلچسپ رہا ہے ۔ ہم 64 فیصد دیہی گھروں میں نل کاپانی کاکنکشن  فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور 64 فیصد گاؤں توقعاتی زمرے میں  اوڈی ایف + بننےکی راہ پر ہیں۔ کسی بھی ریاست میں ایک تہائی سے کم کوریج نہیں ہے ۔ یہ اہم ہے کہ کمیونٹی کو بنیادی ڈھانچے کی ذمہ دا ری لینےکے لئے بااختیار بنایا جائے تاکہ طویل مدتی استحکام کو یقینی بنایا جاسکے ۔ حل  مقامی طور پر دستیاب  ، کفایتی  اور رکھ رکھاؤ میں آسان ہونا چاہئے ۔

 ایڈیشنل سکریٹری اور جل جیون مشن کے ڈائریکٹر جناب وکاس شیل نے آر ڈبلیو پی ایف کے شراکت داروں کے ذریعہ کی گئی سال بھر کی سرگرمیوں اور محکموں میں  ان کے کردار کے بارے میں  بات کی۔ انہوں نے کہاکہ رورل واش پارٹنر فورم (آر ڈبلیو پی ایف) ترقی/ شعبےکے شراکت داروں کے لئے  ایک اہم فورم ہے  جو مشن کو سوچھ سوجل بھارت کی سمت میں ترقی میں تیزی لانے میں مدد کرتا ہے ۔  نشانزد 12 موضوعاتی شعبوں کو آپسی معاہدے کے بعد ترقی اور شعبے کے شراکت داروں کو مختص کیا گیا ہے ۔ آر ڈبلیو پی ایف سکریٹریٹ  پینے کے قابل پا نی اور صفائی محکمے میں قائم کیا گیا ہے ،جہاں  کے پی ایم جی  سرگرمیو ں کو آگےبڑھانےکے لئےتال میل قائم کرنے کاایک پلیٹ فارم ہے۔ یہ فورم آر ڈبلیو پی ایف کو واش تھنک ٹینک کے طورپر قائم کرنے میں مدد کرتا ہے اور ریاستوں اور ترقی/ شعبےکے شراکت داروں کے درمیان خیالات  کے تبادلے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔

پروگرام میں کے پی ایم جی کے جی اور پی ایس کےسربراہ جناب نیلاچل مشرابھی موجود تھے۔  انہوں نے کہا کہ اس طرح رورل واش  پارٹنر فورم    اور اس کی ترقی / شعبہ کے شراکت داروں کابڑا گروپ  طویل مدتی پائیداریت کے لئے تربیت اورصلاحیت سازی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ پروگرام کے نفاذ میں  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس تعاون کے نتیجے میں پچھلے ایک سال میں جےجے ایم ڈیجیٹل ا کیڈمی اور آر ڈبلیو پی ایف بک کی لانچنگ جیسی متعدد سرگرمیاں دیکھی گئیں ۔ ہم دیہی واش شعبے  میں  ثمرآور اثرات کے لئے مل کر کام کرنے کی امید کرتے ہیں۔

کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں درج ذیل امور کا افتتا ح / اجرا، عزت افزائی بھی کی گئی ۔

  1. ڈجیٹل واش اکیڈمی  کا ہدف پانی کی فراہمی سے منسلک منتظمین ، انجینئر ، پنچایت عہدیداران ،ٹکنیشن، صاف صفائی کے پروگراموں اور پیدل فوجی جیسے مختلف شراکت داروں کی صلاحیت کی تعمیر کرنی ہے۔ ا کیڈمی انہیں مشن کے مقاصد کو حاصل کرنےمیں موثر طریقے سے تعاون دینےکےلئےضروری علم اورہنرمندی سے لیس کرے گی۔ ایک اہم غیر منافع بخش ادارہ ای سی ایچ او  انڈیا نے اکیڈمی کے قیام میں محکمہ کی حمایت کی ہے ۔
  2. آر ڈبلیو پی ایف سالانہ ایئر بک اور ویب پیج : مختلف شعبوں اورمختلف موضوعات میں ترقی کے شراکت داروں کے ذریعہ کئے گئے کاموں کو ایئربک میں ذکر کرنےکے ساتھ ہی ویب پیج پر نمایاں کیا گیا ہے۔  مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ زمینی سطح پر کئے گئے کاموں کی منظوری سے منسلک شراکت داروں کو بہتر مظاہرہ کرنے اورمطلوب اہداف تک پہنچنےمیں حکومت کی مدد کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔
  3. سوچھتا کرونکلس- ہندوستان کی انقلابی کہانیاں : 75 او ڈی ایف + اولین طور طریقوں کا ایک مجموعہ ،ایس بی ایم ۔جی مرحلہ -2 کے اہداف کو پورا کرنے کے لئےجد ت طرازی ، رکاوٹوں کو دور کرنےاوربیدار بڑھانے کے لئےکی گئی تدابیر ، شروع کی گئی خصوصی مہمات اورمختلف او ڈی ایف + سرگرمیوں میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی دیگر کوششوں کو نمایاں کرتا ہے ۔
  4. صاف صفائی کے سروے دیہی (ایس ایس جی )  2023 کافیلڈ تجزیاتی پروگرام اور رینکنگ پروٹوکال :ایس ایس جی 2023 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کیسے رینک کیاجائے گا ،  ا سے واضح کرنے والا تفصیلی پروگرام ۔
  5. حفاظت، بلارکاوٹ فراہمی اور واش جائیدادوں اور خدمات  کے کم سے کم نقصا ن کو یقینی بنانے کے لئےآفات سے متعلق بندوبست کے منصوبے  (ڈی  ایم پی )  کے لئے مینول یہ منصوبہ پینے کے پانی اور صاف صفائی کے دواہم مشنوں یعنی جل جیون مشن ( جےجی ایم ) اور صاف صفائی سے متعلق بھارت مشن گرامین (ایس بی ایم – جی) کے مطابق ہے ۔
  6. پینے کے پانی اور صاف صفائی محکمہ کی مدد سے انویسٹ انڈیا کے ذریعہ  منعقد ٹکنالوجی کےچیلنجوں کے تحت کفایتی اور پورٹیبل پانی کے معیار  کی جانچ کٹ  تیار کرنے کے لئے جل شکتی کے وزیر کے ذریعہ چاراسٹارٹ اپ کی شروعات ۔ ایلیکو، کلوایکس اور ہیورسٹکس نے ڈجیٹل پورٹیبل ملٹی پیرامیٹر  آبی معیار کی جانچ کے آلات تیار کئےہیں ۔ جنہیں براہ راست ویب پر مبنی ڈیش بورڈ سے جوڑا جاسکتا ہے ۔ اس طر ح تیار کی گئی رپورٹ کا استعمال پروگرام کی نگرانی کےلئےبھی کی جاسکتی ہے ۔ ارتھ فیس کے ذریعہ تیار آلات او ر صاف صفائی کےلئے این اے بی ایل  کے ذریعہ منظور شدہ  ہے۔

کانفرنس میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مشن ڈائرکٹروں ، جے جے ایم  اور ایس بی ایم – جی  کے  انچارج سکریٹریوں ، حکومت ہند سے جڑی وزارتوں ، ڈبلیو اےایف ایچ  شعبےمیں کام کرنے والے کارپوریٹس کے سینئر عہدیدارن نے  حصہ لیا۔  آر ڈبلیو پی ایف کے بارے میں تفصیلات    www.rwpf.in پر دیکھی  جاسکتی ہے ۔

 پروگرام کے بعد پا نی اور صاف صفائی پر موضوعاتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں  (a کمیونٹی رسائی اور شراکت داری – ایک عوامی تحریک تیار کرنا ۔ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے کمیونٹی ملکیت تک   (b جےجے ایم اور شکایات کاازالہ کے لئے موثر آپریشن اور رکھ رکھاؤ (c محفوظ طریقے سے  انتظامی صاف صفائی اور   (dپلاسٹک کچرے میں سرکلراکنامی۔اجلاس کی   نظامت آغاخان فاؤنڈیشن ،یونیسیف  ،  آل انڈیا ا نسٹی ٹیوٹ آف سیلف گورنینس (اےآئی آئی ایل ایس جی )  واٹر ایڈ ، واش ادارہ  اور ماحولیاتی تعلیم کا مرکز ( سی ای ای)  نےانجام دی۔

 

*******

 

ش ح ۔ ع ح ۔ ف ر

U. No.7396


(Release ID: 1942014) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Telugu