وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی وزارت نےعالمی سیاحتی مارکیٹ میں بھارت کی حصہ داری  بڑھانے کی خاطر کے لیے سیاحت پیدا کرنے والی منڈیوں میں بھارت کو ایک ترجیحی  پسندیدہ  مقام کے طور پر رکھنے کی کوشش کی ہے

Posted On: 20 JUL 2023 7:01PM by PIB Delhi

سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ امیگریشن سے متعلق بیورو سے موصولہ  عبوری اعداد و شمار کے مطابق،اس سال جنوری سے اپریل  کے دوران بھارت میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد (ایف ٹی ایز) 79 فیصد پہنچ گئی ہے،جو 2019  کی اسی مدت کے دوران مذکورہ فیصد کے برابر تھی۔ سیاحت سے متعلق مختلف مصنوعات اور مقامات کو فروغ دینے اور عالمی سیاحتی مارکیٹ میں بھارت کی حصہ داری بڑھانے کی خاطر سیاحت کی وزارت سیاحت پیدا کرنے والی منڈیوں میں  بھارت کو ایک ترجیحی سیاحتی مقام کے طور پر رکھنے کی پوزیشن میں ہے۔ ایک مربوط مارکیٹنگ اور پروموشنل حکمت عملی اور ٹریول ٹریڈ، ریاستی حکومتوں اور بیرون ملک  واقع بھارتی مشنوں کے ساتھ مل کر ایک مربوط مہم کے ذریعے یہ مقاصد حاصل  کئے جاتے ہیں۔

فروغ دینے سے متعلق سرگرمیوں میں سفری میلوں اور نمائشوں میں شرکت شامل ہے۔ اس میں مقامی پرنٹ، الیکٹرانک اورآؤٹ ڈورمیڈیا میں اشتہارات، روڈ شوز،انڈیا ایونگز،سیمینار اور ورکشاپس کا انعقاد،بھارتی کھانے اور ثقافتی تہواروں کا اہتمام اور تعاون، ٹور آپریٹرز کو بروشر کی مدد کی پیشکش، اور ایئر لائنز، ٹور آپریٹرز اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مشترکہ اشتہارات/مشترکہ پروموشنز وغیرہ شامل ہے۔ زائرین کی آمد کو فروغ دینے کے لیے بھارتی حکومت کی سیاحت کی وزارت نے ’’انکریڈیبل انڈیا:وزٹ انڈیاایئر 2023  ‘‘یعنی شاندار بھارت سال 2023 میں بھارت کا دورہ کریں کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی حکومت کی سیاحت کی وزارت نے ملک کے سیاحتی مصنوعات کی نمائش اور انہیں فروغ دینےکے لیے دنیا کے اہم سیاحتی منڈیوں کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئی اور ممکنہ مارکیٹوں میں بڑے بین الاقوامی سفری میلوں اور نمائشوں میں حصہ لیاہے۔ ان میں لندن میں ڈبلیو ٹی ایم2022، میڈرڈ میں ایف آئی ٹی یو آر 2023 اور برلن میں آئی ٹی بی 2023 شامل ہیں۔

سیاحت کی وزارت نے ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس اور دیگر مختلف متعلقہ فریقوں کے ساتھ بی2بی یعنی بزنس 2 بزنس میٹنگیں کیں اور سفری میڈیا کو کووڈوباکے بعد بین الاقوامی سیاحوں کے استقبال کے لیے بھارت کی تیاریوں سے آگاہ کرنے کے لیے پریس میٹنگ کا اہتمام کیا۔سفری تجارت کے نیٹ ورکنگ کو آسان بنانے کے لیے، ہماری شرکت کے دوران انڈیا ایونگز کا بھی اہتمام کیا گیا۔مزید یہ کہ انڈیا پویلین میں بھارت کی مختلف سیاحتی مصنوعات کی نمائش کی گئی جس میں ثقافت، ورثہ اور سیاحتی  مصنوعات جیسے کھانا، صحت، یوگا، وائلڈ لائف اور لگژری وغیرہ شامل ہیں۔

سیاحت کی وزارت ملک میں ویزا نظام کو آسان بنانے کے لیے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ای ویزا اسکیم اب 166 ممالک کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے اور یہ مندرجہ ذیل پانچ زمروں میں دستیاب ہے:

  1. ای ٹورسٹ ویزا،
  2. ای بزنس ویزا،
  3. ای میڈیکل ویزا،
  4. ای کانفرنس ویزا اور
  5. ای میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا

29 نامزد ہوائی اڈوں اور 5 نامزد بندرگاہوں کے ذریعے داخلے کے لیے ای ویزا درست ہے۔

 

***********

 

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.7392


(Release ID: 1941995) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Telugu