نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کام کی جگہ پر خواتین کی جنسی ہراسانی (روک تھام، ممانعت اور ازالہ) ایکٹ، 2013 کی دفعات تمام قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں (این ایس ایف) پر نافذ ہیں: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر
Posted On:
20 JUL 2023 6:59PM by PIB Delhi
کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کام کی جگہ پر خواتین کی جنسی ہراسانی (روک تھام، ممانعت اور ازالہ) (پی او ایس ایچ) ایکٹ، 2013 کی دفعات تمام نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز (این ایس ایف) پر نافذ ہوتی ہیں، جیسا کہ ایکٹ میں بیان کردہ کسی بھی دیگر ادارے پر ان کا نفاذ ہوتا ہے۔ این ایس ایف، ان کو رپورٹ کیے گئے جنسی ہراسانی کے معاملات میں موجودہ قانونی دفعات کے مطابق کارروائی کرنے کے پابند ہیں۔ وزارت نے کھیلوں میں جنسی ہراسانی کی روک تھام کے لیے وقتاً فوقتاً تمام این ایس ایف کو ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) اور موجودہ تمام تسلیم شدہ این ایس ایف کی طرف سے پچھلے تین سالوں اور رواں سال کے دوران جنسی ہراسانی کی شکایات کے بارے میں فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر، چار این ایس ایف نے جنسی ہراسانی کی شکایات کی اطلاع دی ہے۔
کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کی وزارت نے 12.08.2010 کو تمام این ایس ایف کو وشاکھا و دیگر بمقابلہ ریاست راجستھان و دیگر کے معاملے میں سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی ہدایات کی تعمیل کے لیے ضروری کارروائی کرنے کی خاطر تفصیلی ہدایات جاری کی تھیں۔ کام کی جگہ پر خواتین کی جنسی ہراسانی (روک تھام، ممانعت اور ازالہ) (پی او ایس ایچ) ایکٹ، 2013 کے نفاذ کے مطابق، پی او ایس ایچ ایکٹ 2013 کی دفعات تمام این ایس ایف پر نافذ ہیں۔ این ایس ایف ان کو رپورٹ کیے گئے جنسی ہراسانی کے معاملات میں موجودہ قانونی دفعات کے لحاظ سے کارروائی کرنے کے پابند ہیں۔
وزارت نے جنوری 2023 میں دوبارہ آئی او اے اور این ایس ایف کو لکھا ہے کہ وہ مذکورہ ایکٹ کے لحاظ سے اپنے ڈھانچے اور پالیسیوں کا دوبارہ جائزہ لیں اور ضروری تبدیلیاں/ ترامیم کریں۔ وزارت نے آئی او اے اور این ایس ایف سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے عہدیداروں، کوچوں، انتظامی عملے اور کھلاڑیوں کو کھیلوں میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی روک تھام کے تئیں حساس بنائیں۔
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی)، جو نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، نے تمام حصص داروں کو اس بات سے آگاہ کر کے ایک محفوظ اور مثبت ماحول کو یقینی بنانے کے لیے مخصوص ہدایات جاری کی ہیں، کہ کھیلوں کی بنیادی اقدار اور مناسب اخلاقی طرز عمل کے مطابق مناسب رویے کی توقع ہر وقت ہوتی ہے۔ کھیلوں میں محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے، ایس اے آئی کھلاڑیوں کے لیے 24*7 ہیلپ لائن بھی چلاتا ہے۔این ایس ایف کو درج ذیل اقدامات کا مشورہ دیا گیا ہے:
- خواتین کوچ کو گھریلو / بین الاقوامی کیمپوں اور مسابقتی نمائشوں (ایکسپوزر)کے دوران خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ دستے کا لازمی حصہ بنیں۔
- تمام قومی کوچنگ کیمپس اور غیر ملکی نمائشوں (ایکسپوزر)میں تعمیل آفیسر / کمپلائنس آفیسر (مرد اور خواتین) کا تقرر کیا جائے گا۔ کمپلائنس آفیسر کے رول اور ذمہ داریوں میں کھلاڑیوں اور دیگر لوگوں کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کرنا شامل ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہدایات پر عمل کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی کھیلوں میں جنسی ہراسانی کی روک تھام سے متعلق معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو نافذ کیا جارہا ہے۔ کمپلائنس آفیسر، دیگر فرائض کے ساتھ، اس بات کو یقینی بنائے کہ اگر کوئی رکن خلاف ورزی کی اطلاع دیتا ہے، تو ذمہ دار حکام کو جلد از جلد اطلاع دی جائے۔
- کسی بھی قومی کوچنگ کیمپ اور غیر ملکی نمائش (ایکسپوزر) کے آغاز سے پہلے کیمپ سے پہلے کی حساسیت کے ماڈیولز کو ڈیزائن اور تمام کھلاڑیوں، کوچوں اور معاون عملے کو ایک ساتھ پیش کیا جائے گا۔
- متعلقہ این ایس ایف کے ذریعہ قومی کوچنگ کیمپس میں خواتین کوچز/اسپورٹ اسٹاف کی تعداد میں اضافہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- م م- ق ر)
(24-07-2023)
U-7390
(Release ID: 1941990)
Visitor Counter : 142