بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

ساگرمالا اسکیم کے تحت پروجیكٹوں کی تفصیلات

Posted On: 21 JUL 2023 3:29PM by PIB Delhi

ساگرمالا بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت کی مرکزی سیکٹر كی اہمیت كی حامل اسکیم ہے۔ اس كا مقصد ہندوستان کی 7,500 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی، 14,500 کلومیٹر ممکنہ طور پر قابل بحری آبی گزرگاہیں اور اہم بین الاقوامی سمندری تجارتی راستوں پر اسٹریٹجک مقام کو استعمال کرتے ہوئے ملک میں بندرگاہوں کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینا ہے۔

ساگر مالا اسکیم کے تحت متعلقہ وزارت پورٹ انفراسٹرکچر پروجیکٹوں، کوسٹل برتھ پروجیکٹوں، روڈ اینڈ ریل پروجیکٹوں، فش ہاربرز، اسکل ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں، کوسٹل کمیونٹی ڈویلپمنٹ، کروز ٹرمینل اور رو-پیكس فیری سروسیز جیسے پروجیکٹوں وغیرہ کے لیے ریاستی حکومتوں کو مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ پروجیکٹوں کی تعداد، منظور شدہ فنڈ اور ریاست وار پروجیکٹ کی پوزیشن (ضمیمہ-اول) میں منسلك ہیں۔

ساگر مالا اسکیم کے تحت تعاون سے شروع کردہ پروجیکٹوں کی تفصیلات اور بندرگاہوں کی جدید کاری اور کنیکٹیویٹی ستون سے متعلق پوزیشن بھی (ضمیمہ-دوئم) میں منسلک ہے۔

علاوہ ازیں بڑی بندرگاہوں، ریاستی میری ٹائم بورڈز، ریلوے کی وزارت اور روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت کے ساتھ مشاورت کی بنیاد پر بڑی بندرگاہوں اور ان كے علاوہ بندرگاہوں  کے لئے جو بڑی نہیں 107 روڈ اور ریل کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر گیپس کی نشاندہی کی گئی ہے اورانہیں  ستمبر 2022 میں ڈپارٹمنٹ فار پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ  کے ذریعہ تیار کردہ جامع پورٹ کنیکٹیویٹی پلان  میں شامل کیا گیا ہے۔ ان پروجیكٹوں کا مقصد بندرگاہوں اور گھریلو پیداوار/ کھپت کے مراکز کے درمیان رابطے کو بڑھانا ہے۔

ساگرمالا اسکیم کے تحت، بندر گاہوں، آبی گزرگاہوں اور ساحلوں (این ٹی سی ڈبلیو پی سی) كے لیے قومی ٹیکنالوجی مرکز آئی آئی ٹی چنئی میں 77 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ وزارت کے ایک تکنیکی بازو کے طور پر کام کرتا ہے اور بندرگاہوں اور جہاز رانی کے شعبے کو درپیش مختلف مسائل اور چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجیاں اور ایپلیکیشن مصنوعات تیار کرتا ہے۔

ضمیمہ اول

ساگرمالا فنڈڈ پروجیکٹوں کی ریاست وار تفصیلات

ریاست

پروجیكٹوں كی كُل تعداد

منظور شدہ رقم  كروڑوں میں

زیرِ عمل پروجیكٹون كی تعداد

مكمل پروجیكٹوں كی تعداد

زیر نفاذ پروجیكٹوں كی تعداد

گجرات

12

1059

3

1

8

مہاراشٹر

46

952

13

13

20

گوا

8

96

1

4

3

کرناٹک

31

628

15

3

13

کیرالہ

9

130

1

5

3

تمل ناڈو

22

477

4

12

6

آندھراپردیش

14

448

1

5

8

اڈیشہ

6

145

4

1

1

مغربی بنگال

11

287

2

5

4

پڈوچیری

2

46

1

-

1

انڈمان اینڈ نیکوبار جزائر

8

211

6

-

2

دمن اینڈ دیو

2

46

2

-

-

میزان

171

4525

53

49

69

 

ضمیمہ دوئم

ساگرمالا کی مالی اعانت سے بندرگاہوں كی جدید كاری اور کنیکٹیویٹی كے پروجیکٹوں کی ریاست وار تفصیلات

ریاست

پروجیكٹوں كی كُل تعداد

زیر عمل پروجیكٹوں كی تعداد

مكمل پروجیكٹوں ی تعداد

زیر نفاذ پروجیكٹوں كی تعداد

مہاراشٹر

5

1

1

3

گوا

6

 

4

2

کرناٹک

3

1

 

2

کیرالہ

3

1

2

 

تمل ناڈو

7

 

4

3

آندھراپردیش

3

 

2

1

مغربی بنگال

7

 

5

2

پڈوچیری

1

 

 

1

دمن اینڈ دیو

2

2

 

 

میزان

37

5

18

14

یہ اطلاع بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم كی۔

*****

U.No:7383

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1941964) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Tamil