وزارت دفاع

اٹلی نے دوسری عالمی جنگ میں بھارتی فوج  کے تعاون کی عزت افزائی کی

Posted On: 22 JUL 2023 6:27PM by PIB Delhi

بھارتی فوجیوں کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے، مونوٹون کے کمیون (اٹلی میں) اور اطالوی فوجی مؤرخین نے دوسری عالمی جنگ میں اطالوی مہمات کے دوران لڑنے والے بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت کے طور پر اور اوپری وادی تبر کی بلندیوں پر جنگ میں شہید ہوئے نائک یشونت گھاڈگے، وکٹوریہ کراس کے اعزاز  میں، مونٹون (پیروگیا، اٹلی) میں ’’وی سی یشونت گھاڈگے سن ڈائل میمورئیل‘‘ کی رونمائی کی ہے۔ اٹلی میں بھارت کی سفارتکار ڈاکٹر نینا ملہوترا اور بھارتی دفاعی اتاشی نے تقریب کے دوران بھارت کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں اطالوی شہری، مہمان ذی وقار اور اطالوی مسلح افواج کے اراکین بھی موجود تھے۔

بھارتی فوجیوں نے دوسری عالمی جنگ کے دوران اطالوی مہم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، جس میں چوتھی، 8ویں اور 10ویں ڈویژن کے 50000 سے زائد بھارتی فوج کے سپاہی شامل تھے۔ اٹلی میں دیے گئے 20 وکٹوریہ کراس میں سے چھ بھارتی فوجیوں نے جیتے تھے۔ 23722 بھارتی سپاہی شہید ہوئے، جن میں سے 5782 بھارتی فوجیوں نے عظیم قربانی پیش کی اور پورے اٹلی میں پھیلے ہوئے 40 دولت مشترکہ جنگی قبرستانوں میں انہیں یاد کیا جاتا ہے۔

اس میمورئیل کو ایک مشترکہ کوشش بنانے کے لیے، اطالوی مہم میں لڑنے والے بھارتی فوج کے تمام رینکوں کی بہادرانہ قربانی کی یاد میں میورئیل پر بھارتی فوج کی تختی لگائی گئی ہے۔

یہ میمورئیل ایک لائیو سن ڈائل (دھوپ گھڑی) کی شکل میں ہے۔ میمورئیل کا نعرہ ’’اومائنس سب ای او ڈیم سول‘‘ ہے جس کا انگریزی میں ترجمہ یہ ہے’’ہم سبھی ایک ہی سورج کے نیچے رہتے ہیں۔‘‘

اطالوی مہم کے دوران دیے گئے تعاون کی عزت افزائی کرتے ہوئے اس میمورئیل کا افتتاح اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ اٹلی دوسری عالمی جنگ کی اطالوی مہم کے دوران بھارتی فوجیوں کی عظیم قربانی اور تعاون کی بہت عزت کرتا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7362



(Release ID: 1941787) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu