بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
اہم بندر گاہوں کی جاری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی تفصیلات
Posted On:
21 JUL 2023 3:27PM by PIB Delhi
بڑی بندر گاہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ایک جاری عمل ہے۔ اس عمل کے ساتھ ساتھ نئی گودیوں اور ٹرمینل کی تعمیر، موجودہ گودیوں اور ٹرمینل کی میکانائزیشن، سڑک اور ریل رابطے کی ترقی وغیرہ شامل ہیں جو بڑی بندر گاہوں کی صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔ کاروبار کرنے میں آسانی کے تحت وزارت نے اندرون اور باہر جانے کے انتظار کے وقت کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات جیسے ڈائریکٹ پورٹ ڈیلیوری اور انٹری، کنٹینر اسکینرز کی تنصیب، ای ڈیلیوری آرڈر/ انوائسز/ ادائیگیاں، آر ایف آئی ڈی پر مبنی گیٹ آٹومیشن سسٹم، نیشنل لاجسٹک پورٹل- میرین- ساگر سیتو وغیرہ اقدام کیے ہیں۔
اس طرح کی ہدایات کا اطلاق دریا کے ٹرمینل پر نہیں ہوتا کیونکہ جہازوں کو وہاں لنگر انداز ہونے کے لیے انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
گوہاٹی اور دھوبری کے درمیان آبی گزرگاہ/ بنیادی ڈھانچے کی ترقی نیشنل واٹر وے -2 (دریائے برہم پترا) کی مجموعی ترقی کا حصہ ہے جس کی کل لاگت 474 کروڑ روپے سے منظور کی گئی ہے۔
گوہاٹی (پانڈو) - دھوبری اسٹریچ کے لیے مخصوص پروجیکٹ کے اجزا کی تفصیلات میں شامل ہیں - (i) جوگیگھوپا ٹرمینل کی تعمیر، (ii) پانڈو بندر گاہ کے لیے متبادل سڑک، (iii) پانڈو میں جہاز کی مرمت کی سہولت، (iv) پانڈو میں آئی ڈبلیو اے آئی کے پارسل پر باؤنڈری وال، (v) سڑکوں کی تعمیر کے لیے موجودہ اسٹڈی کی بہتری اور تعمیراتی نقطہ نظر کو بہتر بنانا۔ باقی سرگرمیاں مسلسل نوعیت کی ہیں جیسے (i) فیئر وے ڈیولپمنٹ (ii) نیوی گیشنل ایڈ کا او اینڈ ایم (iii) فکسڈ اور فلوٹنگ ٹرمینل کا او اینڈ ایم وغیرہ۔ یہ سرگرمیاں سالانہ بنیادوں پر کی جاتی ہیں۔
بندر گاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 7347
(Release ID: 1941765)