بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کےلئے کُل   8,738 پبلک چارجنگ اسٹیشن کام کر رہے ہیں

Posted On: 21 JUL 2023 5:25PM by PIB Delhi

فیم –انڈیا  اسکیم کے دوسرے مرحلے  کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے خریداروں کو برقی گاڑیوں کی خریداری کی قیمت میں پیشگی کمی کی صورت میں مراعات فراہم کی جاتی ہیں۔یہ  مراعات ، بیٹری کی صلاحیت سے منسلک ہے یعنی تھری ویلر ای گاڑیوں اور فورویلر ای گاڑیوں کےلئے دس ہزار روپے  کلوواٹ فی گھنٹہ  اور گاڑی کی قیمت کے 20% کے کیپ  کے ساتھ دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ، ٹو ویلر الیکٹرونک گاڑیوں  کے لیے مراعات/سبسڈیز 10,000/- فی کلو واٹ گھنٹہ مقرر کی گئی ہیں جس میں گاڑی کی قیمت کے 15% کی حد مقرر کی گئی ہے۔جس کا اطلاق  01 جون، 2023 عمل میں ہے۔

اس کے علاوہ ، حکومت نے 12 مئی 2021 کو ملک میں ایڈوانس کیمسٹری سیل (اے سی سی) کی تیاری کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی ) اسکیم کی منظوری دی۔ اسکیم کا کل خرچ 5 سال کی مدت کے لیے 18,100 کروڑ روپے ہے۔ اسکیم ملک میں ایک مسابقتی اے سی سی  بیٹری مینوفیکچرنگ قائم کرنے کا تصور کرتی ہے (50 گیگاواٹ فی گھنٹہ )۔ اس کے علاوہ ، 5گیگا واٹ فی گھنٹہ  طاق اے سی سی  ٹیکنالوجیز بھی اسکیم کے تحت آتی ہیں۔ اس اسکیم میں فی کلو واٹ گھنٹہ قابل اطلاق سبسڈی اور پیداواری یونٹس قائم کرنے والے مینوفیکچررز کے ذریعہ کی جانے والی حقیقی فروخت پر حاصل کردہ ویلیو ایڈیشن کی فیصد پر مبنی پیداوار سے منسلک سبسڈی تجویز کی گئی ہے۔

   ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے، حکومت نے 2015 سے ہندوستان میں (ہائبرڈ اور) الیکٹرک گاڑیوں کی   تیز رفتاری اور مینوفیکچرنگ  (فیم انڈیا ) اسکیم شروع کی ہے۔ فی الحال، فیم انڈیا اسکیم کا دوسرا مرحلہ 5 سال کی مدت کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔جس کا اطلاع  01 اپریل، 2019 سے دس ہزار کروڑ روپے کے  کل بجٹ سپورٹ کے ساتھ نافذالعمل ہے۔

ای-واہن پورٹل (سڑک  نقل وحمل اور قومی شاہراہوں کی وزارت ) کے مطابق، الیکٹرک گاڑیوں اور سڑکوں پر کل گاڑیوں کی تفصیلی فہرست، ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے حساب سے ضمیمہ میں دی گئی  ہے۔

بجلی کی وزارت کے بیورو آف انرجی ایفیشنسی (بی ای ای) کے پاس دستیاب ڈیٹا کے مطابق، 30 جون 2023 تک ملک میں کل 8,738 پبلک چارجنگ اسٹیشنز (پی سی ایس) کام کر رہے ہیں۔

 

ضمیمہ

ریاست کے لحاظ سے الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد اور گاڑیوں کی کل تعداد:

14-07-2023 کو واہن 4 کے مطابق سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کی تفصیل

نمبر شمار

ریاستوں کے نام

آج تک ریاست کے لحاظ سے - رجسٹرڈ گاڑیوں کی کُل تعداد

آج تک ریاست کے لحاظ سے – رجسٹرڈ  الیکٹرک گاڑیوں کی کُل تعداد

الیکٹرک گاڑیوں کا تناسب

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

1,60,375

186

0.12%

2

آندھرا پردیش

1,65,17,516

66,500

0.40%

3

اروناچل پردیش

2,99,371

25

0.01%

4

آسام

53,93,542

1,16,605

2.16%

5

بہار

1,17,28,184

1,55,457

1.33%

6

چنڈی گڑھ

8,43,049

7,628

0.90%

7

چھتیس گڑھ

74,31,353

52,813

0.71%

8

دہلی

84,57,200

2,29,305

2.71%

9

گوا

12,04,110

12,139

1.01%

10

گجرات

2,27,99,866

1,34,273

0.59%

11

ہریانہ

1,20,92,054

67,812

0.56%

12

ہماچل پردیش

21,45,062

2,362

0.11%

13

جموں و کشمیر

20,48,212

10,225

0.50%

14

جھارکھنڈ

70,56,955

35,331

0.50%

15

کرناٹک

2,98,55,843

2,39,948

0.80%

16

کیرالہ

1,66,43,512

94,346

0.57%

17

لداخ

43,757

65

0.15%

18

مدھیہ پردیش

1,96,04,968

92,388

0.47%

19

مہاراشٹر

3,43,71,551

2,96,885

0.86%

20

منی پور

5,54,096

1,198

0.22%

21

میگھالیہ

5,11,744

129

0.03%

22

میزورم

3,49,287

114

0.03%

23

ناگالینڈ

4,14,439

60

0.01%

24

اوڈیشہ

1,06,37,750

60,097

0.56%

25

پڈوچیری

13,29,787

4,421

0.33%

26

پنجاب

1,31,75,075

34,162

0.26%

27

راجستھان

1,89,14,170

1,75,595

0.93%

28

سکم

1,08,442

20

0.02%

29

تمل ناڈو

3,16,43,747

1,67,216

0.53%

30

تریپورہ

7,11,282

14,379

2.02%

31

مرکز کے زیر انتظام علاقے دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

3,72,133

345

0.09%

32

اتراکھنڈ

36,26,246

48,250

1.33%

33

اتر پردیش

4,39,43,230

5,56,629

1.27%

34

مغربی بنگال

1,50,20,616

67,111

0.45%

کُل تعداد

34,00,08,524

27,44,019

0.81%

 

یہ معلومات بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔ا م ۔

U.NO. 7306


(Release ID: 1941480) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Telugu