بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بحری تربیتی پروگرام

Posted On: 21 JUL 2023 3:25PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ جہازرانی کے ڈائرکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایس) نے بھارت میں 165 بحری تربیتی اداروں کو منظوری دے دی ہے۔ بھارتی اور غیر ملکی جہازوں پر جہاز رانوں کا روزگار ان کی تربیت، جائزے اور سرٹیفکیشن پر منحصر ہے ، جو جہاز رانوں کے لیے بین الاقوامی بحری تنظیم (آئی ایم او) کی تربیت، سند بندی اور نگرانی کے معیارات سے متعلق بین الاقوامی کنونشن (ایس ٹی سی ڈبلیو کنونشن) سے مطابقت رکھتا ہے، جس کے لیےبھارت دستخط کنندہ ہے۔

ڈی جی ایس نے منظور شدہ بحری تربیتی کورسوں کے لیے فہرست بھی جاری کی ہے۔ یہ تمام کورس آئی ایم او اور ایس ٹی سی ڈبلیو کنونشن 2010 کے ذریعہ جاری کردہ نمونہ کورس سے ہم آہنگ ہیں۔ علاوہ ازیں، ڈی جی ایس کے ذریعہ تربیت، امتحان اور جائزہ پروگرام (ٹی ای اے پی) مینووَل بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں تربیتی کورسوں، سمندری سفر سے متعلق خدمات اور امتحانات کے بارے میں لازمی رہنما خطوط فراہم کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، بحری تربیتی اداروں (ایم ٹی آئیز) کی فیکلٹیوں کے لیے ایک مشترکہ کورس خصوصاً تربیت فراہم کاروں کے لیے ورٹیکل انٹیگریشن کورس  موجود ہے۔

ای۔ لرننگ: ڈی جی ایس نے ای۔لرننگ متعارف کرائی ہے  اور یہ ادارہ امیدواروں کو بلاقیمت ای۔لرننگ مواد بھی فراہم کرتا ہے، جو جہازرانوں کی کوالٹی میں مجموعی بہتری لانے اور ان کو روزگار حاصل کرنے کے قابل بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

فزیکل کلاسیز: منظور شدہ ادارے ایس ٹی سی ڈبلیو کنونشن کی ضرورتوں کے مطابق اپنے کورسوں کے لیے اہل طلبا کو درج رجسٹر کرتے ہیں۔ کورس کی تکمیل پر، طلبا کو آن لائن کامن ایگزٹ امتحان کے لیے اجازت دی جاتی ہے۔

جہاز رانوں کے لیے آن لائن ایگزٹ امتحانات اور آن لائن نتائج: اس مشترکہ ایگزٹ امتحان کو پورے بھارت میں یکساں معیار برقرار رکھنے کےلیے متعارف کرایا گیا ہے۔ آن لائن امتحان کے لیے سوالات کے مجموعے ماہرین کی ٹیم کے ذریعہ تیار کیے جاتے ہیں  اور ان کی جانچ پڑتال ماہرین کی ایک دیگر ٹیم کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ کسی بھی قسم کے تضاد سے بچنے کے لیے فوری آن لائن نتائج دکھائے جاتے ہیں۔ سافٹ ویئر میں ای-پراکٹرنگ میکنزم  شامل کیا گیا ہے۔

ای۔ سرٹیفکیٹ: ڈی جی ایس  نے اس امیدوار کے لیے ڈجیٹل طور پر دستخط شدہ ای۔سرٹیفکیٹ متعارف کرایا ہے جس نے تدریس کے سہ سطحی نظام، یعنی ای۔لرننگ، کلاس روم لرننگ اور آن لائن ایگزٹ امتحان، کو مکمل کیا ہے۔ بحری تربیتی اداروں کا تقاضہ ہے کہ پرنسپل اور کورس کے انچارج الیکٹرانک ای۔ حکمرانی نظام کے ذریعہ تیار کردہ ای۔ سرٹیفکیشن پر اپنے دستخط چسپا کریں۔ اہل امیدواران ڈجیٹل طور پر تیارشدہ ای۔ اسناد کو ڈی جی ایس ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح، ان  ای۔ اسناد کی آن لائن تصدیق جہازراں کمپنیوں، پورٹ اسٹیٹ ، وغیرہ جیسی مختلف اتھارٹیوں کے ذریعہ ڈی جی ایس ویب سائٹ سے کی جا سکتی ہے۔

  • ڈی جی ایس نے جامع معائنہ پروگرام (سی آئی پی) متعارف کرایا ہے، جو کہ تمام منظور شدہ ایم ٹی آئیز کے لیے لازمی ہے۔ سی آئی پی کا اہم مقصد ایم ٹی آئیز کے ذریعہ زیر تربیت امیدواروں کو فراہم کی جارہی تربیت کے معیار کا جائزہ لینا، یقین دہانی اور معیار کو بہتر بنانا ہے۔ ہر ایک بحری تربیتی ادارے کو تسلیم شدہ تنظیموں (آر او)  کے ذریعہ سالانہ سی آئی پی معائنے کے عمل سے گزرنا ہوگا، جو کہ تیسرے فریق اور ڈی جی ایس کے ذریعہ مجاز ہیں۔
  • ڈی جی ایس  میرین مرکنٹائل محکموں کو تربیت اور تعلیم کے معیار پر نظر رکھنے کے لیے ایم ٹی آئی اداروں کے جامع اور اچانک معائنے کی بھی ہدایت دیتا ہے۔

آن لائن ایگزٹ امتحان میں خلاف ورزیوں میں تخفیف کے لیے متعدد کوششیں کی گئی ہیں، جو مندرجہ ذیل ہیں:

  1. امیدواروں کو آن لائن ایگزٹ امتحان میں شرکت سے قبل متعلقہ ایم ٹی آئیز کے ذریعہ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔
  2. ای۔ پراکٹرنگ کو مضبوط بنایا گیا ہے اور ایگزٹ امتحان فیسلٹی میں درج رجسٹر کمپیوٹر مشینوں پر صرف منظور شدہ ایم ٹی آئی اداروں کی عمارتوں سے ہی امتحان لیا جائے گا۔
  3. ایگزٹ امتحان کے نظام میں بدانتظامی اور ہیراپھیری کے واقعات پر سخت کاروائی کی گئی ہے۔امتحان میں بدانتظامی کے مرتکب پائے گئے امیدواروں کے آئی این ڈی او ایس نمبر چھ مہینوں کے لیے بلاک کر دیے گئے ، اور اس طرح ان کے جہاز میں شامل ہونے پر پابندی لگا دی گئی۔
  4. ڈی جی ایس نے بحری تربیتی اداروں کو 01/04/2022 سے منظور شدہ عمارتوں میں فزیکل طریقے سے کورسوں کے اہتمام کی اجازت دے دی ہے۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7292


(Release ID: 1941475)
Read this release in: English , Tamil