ٹیکسٹائلز کی وزارت

کرناٹک کو ہتھکرگھا سموردھن سہائتا  کے تحت 2020 سے جولائی 2023 کے درمیان 659.26 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی  گئی

Posted On: 21 JUL 2023 3:31PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت قومی ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام کو لاگو کر رہی ہے تاکہ اہل ہتھ کرگھا ایجنسیوں اور ہینڈلوم ورکرز کو مختلف مداخلتوں جیسے کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام بشمول ہتھکرگھا سموردھن سہائتا (ایچ ایس ایس)، ڈیزائن اور مصنوعات کی ترقی، مارکیٹنگ سپورٹ، ویور زمُدرا لون، ویورز ویلفیئر وغیرہ کے ذریعے ضرورت پر مبنی مالی امداد فراہم کی جا سکے۔

ہتھکرگھا سموردھن سہائتا (ایچ ایس ایس ) کے تحت، متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں سے موصول ہونے والی مکمل تجاویز کی بنیاد پر معیار کو بہتر بنانے اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ہتھ کرگھا کے کارکنوں کو لُومز اور آلات  کی اپ گریڈیشن کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ کرناٹک ریاست میں ایچ ایس ایس  کے تحت گزشتہ تین سالوں اور رواں سال 2020-21 سے 2023-24 (14.07.2023 تک) کے دوران سال وار اور ضلع وار مالی امداد کی تفصیلات منسلک ہیں:

کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت مداخلتوں کی کارکردگی بشمول ہتھکرگھا سموردھن سہائتا کا آزاد فریق ثالث ایجنسیوں کے ذریعہ جائزہ لیا گیا ہے اور مطالعات نے مثبت اثر ظاہر کیا ہے جس کی وجہ سے کمائی میں اضافہ ہوا ہے اور ہینڈلوم ورکرز کے کام کے دنوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مکمل تجاویز کی وصولی اور کسی خاص سال میں فنڈ کی دستیابی پر منحصر ہے، کرناٹک ریاست سمیت پورے ملک میں اس اسکیم کے تحت مزید ہتھ کرگھے کارکنوں کا احاطہ کرنے کے لیے مالی امداد فراہم کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔

ضمیمہ

 

گزشتہ تین سالوں اور رواں سال کے دوران کرناٹک ریاست کو ایچ ایس ایس  کے تحت سال وار اور ضلع وار مالی امداد فراہم کی گئی

   

سال (روپے لاکھ میں )

نمبر شمار

ضلع

2020-21

2021-22

2022-23

2023-24 upto 14.07.2023

کُل

1

باگل کوٹ

66.34

11.01

45.36

59.51

182.22

2

بنگلورو شمالی

21.57

0.00

13.84

 

35.41

3

چامراج نگر

18.75

0.00

2.49

 

21.24

4

کالبرگائی

34.44

0.00

0.00

26.23

60.67

5

کوپل

29.40

0.00

2.36

29.99

61.75

6

اُڈپی

1.24

1.37

4.77

 

7.38

7

بیلری

 

1.2

28.8

 

30.00

8

بیدر

 

4.11

   

4.11

9

داونگیرے

 

0.87

23.34

 

24.21

10

ہاسن

 

10.89

8.06

 

18.95

11

شیوموگا

 

0.71

1.18

 

1.89

12

بیلگام

   

7.94

 

7.94

13

چکبالا پورہ

   

5.31

 

5.31

14

چتردرگ

   

66.86

 

66.86

15

دکشینا کنڑ

   

3.92

 

3.92

16

ہاویری

   

0.24

 

0.24

17

کولار

   

10.57

 

10.57

18

گدگ

   

35.85

 

35.85

19

منڈیا

   

1.98

 

1.98

20

راما نگرا

   

3.32

 

3.32

21

ٹمکرو

   

74.39

 

74.39

22

وجے واڑا

   

1.06

 

1.06

 

کُل

171.74

30.16

341.64

115.72

659.26

 

یہ معلومات ٹیکسٹائل کی وزارت کی وزیر مملکت محترمہ  درشنا جردوش نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ہے۔

 

 

ش ح۔ا م ۔

U.NO. 7290



(Release ID: 1941473) Visitor Counter : 67


Read this release in: Kannada , English , Tamil